کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
مدت تک طبیعت مشغول رہے گی تو پسند کے وقت خرید کر رکھ لو، مگر بناؤمت۔ بناؤاس وقت جب نئے کپڑے بنانے کی ضرورت ہو تاکہ اس کے عوض کا کپڑا بچ جاوے اور شوق بھی پورا ہوجاوے اور اقتصاد بھی فوت نہ ہو، اگر تمہارے شوہر تم کو علاوہ ضروری نان و نفقہ کے جیب خرچ کے طور پر کچھ دیتے ہوں تو پھر اس انتظام میں اتنا اور اضافہ کیا جاوے کہ ایسا کپڑا اپنے خرچ کی رقم سے خریدو تاکہ نفس حدود میں محصور رہے۔؎بیوی کاہمراہ آنا نفع باطن کے منافی نہیں سوال: ایک صاحب کا خط آیا کہ وہ اصلاح کے سلسلہ میں یہاں آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ میری بی بی بھی جو کہ پہلے سے بیعت ہیں آنا چاہتی ہیں، مگر ان کے آنے سے میری یکسوئی جاتی رہے گی۔ نیز وہ بچوں کے ساتھ بے جاسختی کرتی ہیں جس سے مجھ کو اذیت ہوگی۔ جواب: ان میں (یعنی بی بی میں) ہزار کھوٹ سہی مگر جب وہ بلاترغیب خود طلب کریں ان کی اعانت خود طاعت و نافعِ باطن ہے۔ گو ان کو ساتھ لانے سے ایک درجہ میں تشویش بھی ہو مگر تشویش نفعِ باطن کے منافی نہیں۔ البتہ وہ نفع عاجلاً محسوس نہیں ہوتا، مگر بصیرت کے بعد خود محسوس ہوگا کہ نفس میں کون سا ملکہ محمودہ پیدا ہوگیا۔؎فساد بین الزوجین اصل ہے سینکڑوں فساد کی میاں بی بی کا فساد سب فسادوں کی مرغی ہے یعنی سینکڑوں فساد کو پیدا کرتی ہے۔بیبیاں حوروں سے افضل ہوں گی فرمایا کہ جنت میں بیبیاں حوروں سے افضل ہوں گی، اجمل ہوں گی۔ اور اجمل کی طلب نہ خلافِ عقل ہے نہ خلافِ نقل۔ اس لیے اپنی بیویوں کے ملنے کے ------------------------------