کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
ناگوار ہو مگر ان کے حقوق کی رعایت سے زیادہ نفع ہوگا۔؎شوہر مرحوم پر صبر اختیاری ہونا چاہیے سوال: شوہر مرحوم کے غم کی وجہ سے باوجود ڈیڑھ برس گزر جانے کے اس قدر تڑپ ہے کہ ہر چند قلب کو راجع الی اللہ کرتی ہوں لیکن یکسوئی نہیں پیدا ہوتی۔ میری قلبی خواہش یہ ہے کہ حقیقی صبرو رضا کے ساتھ محبوبِ حقیقی اور ربّ العزت کی یاد میں دل جمعی سے عبادت میں گزاردوں۔ جواب: برخوارداری! سکون مطلوب ہی نہیں عمل مطلوب ہے۔ ظاہری بھی باطنی بھی۔ ظاہری تو جانتی ہو، باطنی ہر وقت کے واسطے وہ عمل جو اختیار میں ہو۔ مثلاً صبر اختیار میں ہے وہی مطلوب ہوگا۔ سکون و دلجمعی اختیار میں نہیں وہ مطلوب نہ ہوگا۔؎عورت کو عمدہ کپڑے پہننے کے متعلق ہدایات سوال:حضرت اقدس! میرا دل یہ چاہتا ہے کہ اچھے اور صاف ستھرے کپڑے پہنا کروں، اللہ تعالیٰ نے دے رکھا ہے، اور نیت یہ ہوتی ہے کہ میرے شوہر خوش رہیں اور میرے شوہر بھی یہی چاہتے ہیں، مگر مرض یہ ہے کہ جب کسی عورت کو کوئی عمدہ کپڑے پہنے دیکھتی ہوں دل بہت چاہتا ہے کہ اس قسم کا میں لے لوں۔ اکثر تو خاموش رہتی ہوں، مگر کبھی فرمایش کربھی دیتی ہوں اور پھر مل بھی جاتا ہے۔ حضرت ارشاد فرمائیں کہ کیا یہ مرض ہے؟ اگر مرض ہو تو علاج تجویز فرمائیں۔ جواب: زینت کے درجات ہیں۔ افراط و تفریط مذموم ہے اور اعتدال محمود ہے۔ اس میں اعتدال یہ ہے کہ کسی کو دیکھ کر اس وقت مت بناؤ۔ اگر توقف کرنے سے ذہن سے نکل جائے فبہا اور اگر نہ نکلے تو جس وقت نئے کپڑوں کے بنانے کی ضرورت ہو تو اُس وقت وہی پسند آیا ہوا کپڑا بنالو۔ اگر اتفاقاً وہ اس وقت نہ مل سکے تو جانے دو اور اگر دیکھو کہ اس ------------------------------