کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
استقامت اور حسنِ خاتمہ کے لیے نو مدلل نسخے حسنِ خاتمہ کا نسخہ نمبر ۱ ہر فرض نماز کے بعد الحاح سے یہ دعا پڑھنا: رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ؎ ترجمہ و تفسیر از بیان القرآن: اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو کج نہ کیجیے بعد اس کے کہ آپ ہم کو حق کی طرف ہدایت کرچکے ہیں اور ہم کو اپنے پاس سے رحمتِ خاصّہ عطا فرمادیجیے (اور وہ رحمت یہ ہے کہ راہِ مستقیم پر ہم قائم رہیں) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے استقامت اور حسنِ خاتمہ کی درخواست کا بندوں کے لیے سرکاری مضمون نازل فرمایا ہے اور جب شاہ خود درخواست کا مضمون عطا فرمائے تو اس کی قبولیت یقینی ہوتی ہے لہٰذا اس دعا کی برکت سے استقامت اور حسنِ خاتمہ ان شاء اللہ تعالیٰ! ضرور عطا ہوگا۔ تفسیر روح المعانی میں سے اس آیت کے متعلق کچھ اہم نکتے تحریر کیے جارہے ہیں جس کے پیش نظر اس دعا کا لطف کچھ اور ہی محسوس ہوگا۔ یہاں رحمت سے مراد استقامت علی الدین ہے۔ قَالَ الْاٰلُوْسِیُّ السَّیِّدُ مَحْمُوْدُ الْبَغْدَادِیُّ فِی الرُّوْحِ: اَلْمُرَادُ بِہٰذِہِ الرَّحْمَۃِ التَّوْفِیْقُ لِلْاِسْتِقَامَۃِ عَلٰی طَرِیْقِ الْحَقِّ اور وَہَبْ کے بعد لَنَا اور مِنْ لَّدُنْکَ دو متعلقات نازل فرماکر اصل مطلوب خاص یعنی نعمتِ استقامت اَلْمُعَبَّرُ بِالرَّحْمَۃِ کا کچھ فاصلہ کردیا۔ تَشْوِیْقًا لِّلْعِبَادِ تاکہ بندوں کے شوق میں اضافہ ہو۔ جیسے باپ چھوٹے بچے کو لڈو دکھاکر ہاتھ کچھ اوپر کرلیتا ہے تو بچہ شوق سے ------------------------------