کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہمَنْ أَرَادَ أَنْ یَّنْظُرَ إِلٰی عَتِیْقٍ مِّنَ النَّارِ فَلْیَنْظُرْ إِلٰی أَبِیْ بَکْرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُجو ارادہ کرے کہ جہنم سے آزاد کو دیکھے وہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھ لے۔ شَہِدَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَشَاہِدَ کُلَّہَا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہر جہاد میں شریک رہے۔وَلَمْ یُفَارِقْہُ فِیْ جَاہِلِیَّتِہٖ وَلَا فِی الْاِسْلَامِاور اپنی جاہلیت یعنی قبل اسلام اور بعد اسلام کبھی بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ وَہُوَ أَوَّلُ الرِّجَالِ اِسْلَا مًا اور یہ مردوں میں سب سے پہلے مسلمان ہیں۔ کَانَ أَبْیَضَگورے تھے۔ نَحِیْفًا خَفِیْفَ الْعَارِضَیْنِتھے۔ مَعْرُوْقَ الْوَجْہِ، غَائِرَ الْعَیْنَیْنِ ، نَأْتِیَ الْجَبْھَۃِ ، عَارِیَ الْاَشَاجِعِ الْخَضِیْبَ بِالْحِنَاءِتھے۔ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی چار پشت صحابی ہےلَہٗ، وَ لِاَبَوَیْہِ، وَوَلَدِہٖ، وَوَلَدِ وَلَدِہٖ صُحْبَتٌ وَلَمْ یَجْتَمِعْ ہٰذَا لِاَحَدٍ مِّنَ الصَّحَابَۃِ حضرت صدیق اکبر اور ان کے والدین اور ان کے بیٹے اور ان کے پوتے سب صحابی ہیں۔ یہ نعمت چار پشت صحابی کی کسی صحابی کو حاصل نہیں۔وُلِدَ بِمَکَّۃَ وَمَاتَ بِالْمَدِیْنَۃِ وَصَلّٰی عَلَیْہِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ؎ مکہ شریف میں پیدا ہوئے اور مدینہ شریف میں تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔ نمازِ جنازہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ آپ کی خلافت کی مدت دو سال چار ماہ ہے۔مخالفینِ اہل اللہ کا فسادِ استعداد قَالُوۡۤا اِنَّا تَطَیَّرۡنَا بِکُمۡ کافروں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں۔ ------------------------------