کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
سے مطلع فرمادیجیے گا اور کچھ عرصہ سے بیوی کی طرف محبت زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ میرے واسطے کوئی مضر تو نہیں ہے؟ جواب: عین سنت اللہ ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ثمرات نیک دونوں کو عطا فرماوے۔ جب تقویٰ بڑھتا ہے تو بیوی سے محبت بڑھ جاتی ہے۔؎شوہر کی چیز بلااجازت چندہ وغیرہ میں دینا جائز نہیں عورتوں کو جائز نہیں ہے کہ شوہر کی چیز بلااجازت چندہ میں دیں، اور جو چیز ان کی اپنی ملکیت ہو اگرچہ بلااجازت اس کا دینا جائز ہے، مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت شوہر سے مشورہ کرکے دے۔؎بیوی کا ستانا بھی مجاہدہ ہے حال: ایک صاحب نے لکھا کہ میری بیوی کے لیے دعا کریں کہ مجھ کو بہت تنگ کرتی ہے۔ جواب: بیوی کے تنگ کرنے سے پریشان نہ ہوں، یہ بھی ایک مجاہدہ ہے جس میں تم کو ثواب ملتا ہے، ستانے دو۔؎مباشرتِ اہل کا خلاف نفس کشی نہ ہونا سوال: عرض یہ ہے کہ احقر بیاہ کے بعد آج تک بعد نمازِ عشاء و دیگر نماز وظیفہ ادا کرنے کے بعد مکان پر واپس آتا ہے۔ ہفتہ میں دو تین بار نفس کا ایسا غلبہ ہوتا ہے کہ بجز بی بی سے خلوت کیے نیند نہیں آتی، مجبور ہوں۔ ہر چند سعی کرتا ہوں کہ تہائی رات گزرنے کے بعد بی بی سے خلوت کی جائے، مگر ایسا نہیں ہوتا۔ سونے کے وقت تیمم کرکے سوتا ہوں۔ اس لیے نادم ہوں کہ سوتے وقت بے غسل ہوں بمقتضائے نفس ------------------------------