کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
عجب اور کبر کا مرض دنیا اور آخرت دونوں کو تباہ کردیتا ہے۔ حدیث میں وارد ہے کہ جو اپنے کو مٹائے اور تواضع اختیار کرے تو حق تعالیٰ اس کو عزت اور بلندی عطا فرماتے ہیں۔ پس یہ اپنی نظر میں حقیر ہوتا ہے مگر مخلوق کی نظر میں باعزت اور کبیر ہوتا ہے۔ اور جو اپنے کو بڑا سمجھتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ ذلیل فرماتے ہیں۔ پس وہ لوگوں کی نظروں میں حقیر ہوتا ہے اور اپنی نظر میں بڑا ہوتا ہے حتیٰ کہ مخلوق کی نظر میں وہ سور اور کتّے سے بدتر ہوتا ہے۔ ؎علاجِ کبر از مرقاۃ فَاِذَا رَأٰی مَنْ ہُوَاَکْبَرُ مِنْہُ سِنًّا قَالَ ہُوَ خَیْرٌ مِّنِّیْ لِاَنَّہٗ اَکْثَرُ مِنِّیْ طَاعَۃً وَاَسْبَقُ مِنِّیْ اِیْمَانًا وَّ مَعْرِفَۃً، وَاِنْ رَأٰی اَصْغَرَ مِنْہُ قَالَ اِنَّہٗ خَیْرٌمِّنِّیْ لِاَنَّہٗ اَقَلُّ مِنِّیْ مَعْصِیَۃً ؎ جب اپنے سے بڑی عمر والے کو دیکھے تو یہ کہے کہ وہ ہم سے بہتر ہیں کیوں کہ ان کی طاعات ہم سے زیادہ ہیں اور ایمان و معرفت میں ہم سے بڑھے ہوئے ہیں، اور اگر اپنے سے عمر میں چھوٹے کو دیکھے تو یہ کہے کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں کیوں کہ ان کی معصیت مجھ سے کم ہے۔اہل اللہ اور مشایخ کی صحبت کے برکات اور فوائد مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کے رُخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آلگا تو چراغ راہ کے جل گئے حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ؎ ------------------------------