کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
دنیا کیا ہے؟ دنیا کی فنائیت اور بے ثباتی کا فسانہ اور اردو اشعار عارفانہ کا تازیانہ عارف باللہ حضرت ڈاکٹر محمد عبدالحی صاحب عارفی رحمۃ اللہ علیہ تحریر: احقر محمد اختر عفااللہ تعالیٰ عنہ عارفی زندگی افسانہ در افسانہ ہے صرف افسانوں کے عنوان بدل جاتے ہیں ہم دیکھتے ہی رہ گئے نیرنگِ صبح و شام عمر فسانہ ساز گزرتی چلی گئی حضرت مولانا محمد احمد صاحب پرتاب گڑھی دامت برکاتہم ؎ گیا میں بھول گلستاں کے سارے افسانے دیا پیام کچھ ایسا سکوتِ صحرا نے حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ ؎ ہو رہی ہے عمر مثل برف کم چپکے چپکے رفتہ رفتہ دم بدم رنگ رلیوں پہ زمانے کی نہ جانا اے دل یہ خزاں ہے جو باندازِ بہار آئی ہے یہ عالم عیش و عشرت کا یہ دنیا کیف و مستی کی بلند اپنا تخیل کر یہ سب باتیں ہیں پستی کی جہاں دراصل ویرانہ ہے گو صورت ہے بستی کی بس اتنی سی حقیقت ہے فریبِ خواب ہستی کی