کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
بن کر پہنچ جاتی ہے۔ سفید بالوں کو سفید غذا، کالے بالوں کو کالی غذا، اسی طرح ذکر کرنے کے بعد یہ غذائے روحانی اللہ تعالیٰ کے فضل سے روح کو تربیت دے گی۔ آپ سے کچھ مطلب نہیں، جس طرح غذائے جسمانی کھانے کے بعد آپ سے کچھ مطلب نہیں۔ فرمایا کہ ایک صاحب نے لکھا کہ آپ تو شیخ بن گئے اور مسندِ خلافت پر فائز ہوگئے۔ میں نے ان کو لکھا اور فی البدیہہ یہ شعر موزوں ہوگیا ؎ دیکھ کر میرا مذاق خدمت جام و سبو میکدہ والے مجھے پیرِ مغاں کہنے لگےنعمتِ الٰہیہ کی قدر فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جس نعمت کے اجزائے کثیرہ سے ہم اپنی حاجت پوری کرتے ہیں اس نعمت کے اجزائے قلیلہ کو ضایع کرتے ہوئے دیکھ کر دل لرز جاتا ہے۔تکلیف سے نجات کا ایک وظیفہ ایک صاحب نے کہا کہ میرا تبادلہ بہت تکلیف دہ جگہ پر ہورہا ہے تو فرمایا ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں: رَبِّ اَدۡخِلۡنِیۡ مُدۡخَلَ صِدۡقٍ وَّ اَخۡرِجۡنِیۡ مُخۡرَجَ صِدۡقٍ وَّ اجۡعَلۡ لِّیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ سُلۡطٰنًا نَّصِیۡرًا؎حضرت علامہ سیّد سلیمان ندوی کا واقعہ فرمایا کہ سید سلیمان ندویرحمۃ اللہ علیہ نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے جب پہلی ملاقات کی اور اس وقت میں بھی حاضر تھا تو سید صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے عرض کیا کہ کچھ نصیحت فرمائیے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آپ جیسے ------------------------------