کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
یعنی حق تعالیٰ شانہٗ اپنے دوستوں کو توفیقِ توبہ سے پاک فرماتے رہتے ہیں۔ اور دوسری آیت میں ارشاد ہے: وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰی بِاٰیٰتِنَاۤ اَنۡ اَخۡرِجۡ قَوۡمَکَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ؎ اے موسیٰ!اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاؤ۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ ایک مقام پر حق تعالیٰ شانہٗ نے تاریکیوں سے نکالنے کی نسبت اپنی طرف فرمائی اور اس آیت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف فرمائیإِسْنَادُ الْاِخْرَاجِ إِلَی النَّبِیِّ مَعَ کَوْنِ الْمُخْرِجِ الْحَقِیْقِیِّ ہُوَ اللہُ تَعَالٰی أَقْوٰی دَلِیْلٍ عَلٰی أَنَّ لِلشَّیْخِ مَدْخَلًا عَظِیْمًا فِیْ تَکْمِیْلِ الْمُرِیْدِ؎باوجود اس کے کہ مخرج حقیقی اللہ تعالیٰ ہے پھر اخراج کی نسبت نبی کی طرف کرنا قوی دلیل ہے اس بات کی کہ تکمیلِ مرید میں شیخ کو عظیم دخل ہے۔سنگین مقدّمہ اور سخت پریشانی کا ایک مجرّب وظیفہ حضرت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے برائے سنگین مقدمہ مجرب کی سرخی سے اس طرح لکھا ہے کہ سخت سے سخت مقدمہ کے لیے ان اسماء کا پڑھنا مفید ہے، کئی مرتبہ کا آزمودہ ہے۔ یہ وظیفہ ایک لاکھ اکیاون ہزار مرتبہ بطورِ ختم پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیاب ہوگا۔ یہ عمل برائے افادۂ عام درج ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ بعد تجربہ کے بہت مفید ثابت ہوگا۔ مکان اور کپڑے پاک ہونا چاہیے، خوشبو لگاویں، وہ اسماء یہ ہیں:یَاحَلِیْمُ یَاعَلِیْمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیْمُ۔اہلِ جنت کی عمر اور شباب کی کیفیت جنت میں داڑھی مونچھ نہ ہوگی، نوعمر ونوخیز اَمرد کی طرح کمالِ عالَم شباب ہوگا۔ترمذی شریف میں حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ ------------------------------