کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
۳)حیاتِ حقیقی حیاتِ قلبی۔ ۴) دین پر ثبات اور استقامت اور ہمت میں ترقی اور مشکلات میں آسانی۔ ۵) قرب اور تعلق مع اللہ میں ہر آن ترقی ؎ میں رہتا ہوں ہر وقت جنت میں گویا مرے باغِ دل میں وہ گلکاریاں ہیں (مجذوب رحمۃ اللہ علیہ) ۶)… عنایاتِ الٰہیہ کی پیہم بارش ؎ جو دل پر ہم ان کا کرم دیکھتے ہیں تو دل کو بہ از جامِ جم دیکھتے ہیں ۷)… حسنِ خاتمہ، دخولِ جنت۔ ( اللہ تعالیٰ اس مقالہ کو قبول فرمائیں اور ہم سب کو اس پر عمل نصیب فرمائیں، آمین ۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ رَحْمَۃٍ لِّلْعَالَمِیْنَ مُحَمَّدٍوَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔)سیّدالانبیاءﷺ کا نوسیکنڈ کا عجیب جامع وعظ آپ حضرات اپنی اپنی گھڑیوں پر نظر رکھیے، صرف نو سیکنڈ میں وعظِ نبوت ختم ہوگا، لیکن تمام عبادات، حسنِ معاشرت اور اخلاقیات کی اصلاح کا جامع ہے۔ غور سے گھڑی دیکھیے۔ جب الفاظِ نبوت شروع ہو اس وقت سے وقت کا شمار کیجیے۔ ٹھیک نو سیکنڈ میں یہ وعظ مکمل ہوجاوے گا۔ ارشاد فرمایا: إِذَا قُمْتَ فِیْ صَلَا تِکَ فَصَلِّ صَلَا ۃَ مُوَدِّعٍ وَلَا تَکَلَّمْ بِکَلَامٍ تَعْذِرُ مِنْہُ غَدًا وَأَجْمَعِ الْاِیَاسَ مِمَّا فِیْ أَیْدِی النَّاسِ ؎ ------------------------------