کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
بہت سے خدا کی یاد دلانے والے خود خدا سے غافل ہیں اور بہت سے خدا سے ڈرانے والے خود خدا پر جری ہیں اور بہت سے خدا سے قریب کرنے والے خود خدا سے دور ہیں اور بہت سے خدا کی طرف دعوت دینے والے خدا سے بھاگے ہوئے ہیں اور بہت سے خدا کی کتاب کی تلاوت کرنے والے خدا کی آیات کی کھال اُتارنے والے ہیں۔گلشنِ دنیا کی زینت پانچ چیزوں سے ہے ۱)عِلْمُ الْعُلَمَاءِ ۲)عَدْلُ الْأُمَرَاءِ ۳)عِبَادَۃُ الْعِبَادِ ۴)اَمَانَۃُ التُّجَّارِ ۵)نَصِیْحَۃُ الْمُحْتَرِفِیْنَ(پیشہ وروںکی نصیحت)۔ پس ابلیس پانچ جھنڈے لے کر آیا اور ان پانچوں کے پاس ان کو گاڑھ دیا: ۱)علم کے پاس حسد کا جھنڈا ۲)عدل کے پاس ظلم کا جھنڈا ۳)عبادت کے پاس ریاکا جھنڈا ۴)امانت کے پاس خیانت کا جھنڈا ۵)نصیحت کے پاس ملاوٹ کا جھنڈا۔حضرت خواجہ حسن بصری کی فضیلت حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی فضیلت تابعین پر پانچ وجوہات سے تھی: ۱) کسی چیز کا حکم دوسروں کو نہ فرماتے جب تک اس کو خو دنہ کرلیتے۔ ۲) کسی چیز سے لوگوں کو منع نہ فرماتے جب تک وہ خود اس سے نہ رُک جاتے۔ ۳) جو شخص ان سے کوئی چیز طلب کرتا علم سے یا مال سے تو آپ اس کو عطا فرمانے میں بخل نہ فرماتے۔ ۴) اپنی دولتِ علمیہ کے سبب لوگوں سے مستغنی رہتے۔ ۵) ان کا ظاہر و باطن یکساں تھا۔