کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
جمالِ نیچری درمن اثر کرد وگرنہ من ہما شیخم کہ ہستمفیضِ مرشد کا ثبوت (قرآنِ پاک کی روشنی میں) مشایخ کی تربیت کو مریدین کی تکمیل میں کس قدر دخلِ عظیم ہے اس کے متعلق مسائل السلوک تفسیر بیان القرآن میں ملاحظہ ہو: وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰی بِاٰیٰتِنَاۤ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَکَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ؎ اور ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف لاؤ۔ مسائل السلوک:اِسْنَادُ الْاِخْرَاجِ إِلَی النَّبِیِّ عَلَیْہِ الصَّلَا ۃُ وَالسَّلَا مُ مَعَ کَوْنِ الْمُخْرِجِ الْحَقِیْقِیِّ ہُوَ اللہُ اَقْوٰی دَلِیْلٍ عَلٰی أَنَّ لِلشَّیْخِ مَدْخَلًاعَظِیْمًا فِیْ تَکْمِیْلِ الْمُرِیْدِ؎ ظلمات سے نور کی طرف نکالنے والا مخرجِ حقیقی تو صرف اللہ تعالیٰ شانہٗ ہیں لیکن اپنے پیغمبر موسیٰ علیہ السلام کی طرف اس اخراج کی نسبت کرنا نہایت قوی دلیل ہے اس بات کی کہ مرید کی تکمیل میں شیخ اور مرشد کو عظیم دخل ہے۔ذکر اور فکر کے برکات و ثمرات (قرآنِ پاک اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں) حق تعالیٰ شانہٗ کا ارشاد ہے: اَلَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللہَ قِیٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰی جُنُوْبِہِمْ وَیَتَفَکَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ؎ ------------------------------