کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
مختلف لوگوں کی صحبتوں کے اثرات فقیہ ابواللیث رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ آٹھ قسم کے لوگوں کے پاس بیٹھنے سے آٹھ چیزیں پیدا ہوتی ہیں: ۱) مال داروں کے پاس بیٹھنے سے دنیا کی محبت اور رغبت۔ ۲) فقراء کے پاس بیٹھنے سے حق تعالیٰ کی تقسیم پر رضا اور شکر۔ ۳) سلاطین کے پاس بیٹھنے سے قساوت و کبر۔ ۴) عورتوں کے پاس بیٹھنے سے جہالت و شہوت۔ ۵) بچوں کے پاس بیٹھنے سے لہو و مزاح۔ ۶) نافرمانوں کے ساتھ بیٹھنے سے گناہوں پر جرأت اور توبہ میں سستی۔ ۷)صالحین کے ساتھ بیٹھنے سے عبادت میں رغبت۔ ۸) اور علماء کے پاس بیٹھنے سے علم اور پرہیزگاری میں ترقی۔سات چیزوں کا علم سات حضرات کو دیا گیا حق تعالیٰ شانہٗ نے سات چیزوں کا علم سات حضرات کو عطا فرمایا ہے: ۱) تعلیمِ اسماء حضرت آدم علیہ السلام کو،وَعَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ کُلَّہَا۔ ۲) حضرت خضر علیہ السلام کو علمِ فراست، وَعَلَّمْنَہُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا۔ ۳) حضرت یوسف علیہ السلام کو علمِ تعبیر،رَبِّ قَدْ اٰتَیْتَنِیْ مِنَ الْمُلْکِ وَعَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ۔ ۴)حضرت داؤد علیہ السلام کوصنعتِ زِرہ کاعلم،وَعَلَّمْنَہُ صَنْعَۃَ لَبُوْسٍ لَّکُمْ۔ ۵) حضرت سلیمان علیہ السلام کو پرندوں کی بولی کا علم،یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ۔ ۶) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تورات و انجیل کا علم، وَیُعَلِّمُہُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَالتَّوْرٰۃَ وَالْاِنْجِیْلَ۔