کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
اے دل!یہ شکر زیادہ میٹھی ہے یا جو شکر کا خالق ہے؟ اے دل!یہ قمر زیادہ حسین ہے یا قمر کا بنانے والا؟ ؎ لذتِ دو جہاں ملی مجھ کو تمہارے نام سے دونوں جہاں لٹا کے بھی تیرا نہ حق ادا ہوا ایسے عاشقانہ ذکر کرنے والوں کی صحبت میں جو رہتے ہیں، ان کو بھی عاشقانہ ذکر نصیب ہوجاتا ہے اور عاشقانہ عبادت کی مٹھاس مل جاتی ہے۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ جس طرح بے نمازی نمازیوں میں رہنے سے نمازی بن جاتا ہے، اسی طرح غیرعاشقِ حق جب عاشقانِ خدا کی صحبت میں رہتا ہے تو ان کی صحبت کے فیضان سے عاشقِ حق ہوجاتا ہے۔ مناجات کی لذت، سجدوں کی لذت، تلاوت کی لذت ان حضرات سے ملتی ہے، ان حضرات سے پوچھیے ؎ کس طرح فریاد کرتے ہیں بتادو قاعدہ اے اسیرانِ قفس میں نو گرفتاروں میں ہوں ان حضرات سے پوچھیے کہ حق تعالیٰ شانہٗ کیسے محبوب ہیں؟ اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِہٖ خَبِیْرًا حق تعالیٰ فرماتے ہیں ہماری شان کو ہمارے عاشقین و عارفین سے دریافت کرو، کافر مشرک بے خبر کیا جانیں۔ حضرت علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ أَیْ فَاسْأَلْ بِرَحْمَتِہٖ وَتَفَاصِیْلِہَا عَارِفًا یُخْبِرُکَ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی تفاصیل کسی عارف سے معلوم کرو جو تمہیں آگاہ کرے گا۔؎ حضرت شاہ فضل رحمٰن صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ جب میں سجدہ کرتا ہوں تو ہم کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا پیار کرلیا، اور ہم کو جو تلاوت میں لطف آتا ہے اگر تم لوگوں کو ملنے لگے تو گریبان پھاڑ کر جنگل بھاگ جاؤ۔اور ------------------------------