کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
اَلْعَجْزُ ہُوَ عَدْمُ الطَّاقَۃِ عَلَی الطَّاعَۃِطاقت یا عبادت پر قدرت نہ ہونا عجز ہے۔اَلْکَسَلُ ہُوَالتَّثَاقُلُ عَنِ الطَّاعَۃِ مَعَ الْاِسْتِطَاعَۃِ، وَالْکَسَلُ بِفَتْحِ السِّیْنِ؎ اور استطاعت کے باوجود عبادت میں سستی و گرانی ہونا یہ کَسَل کہلاتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عجز اور کسل دونوں سے پناہ مانگی ہے۔ اور فرمایا پناہ چاہتا ہوں بخل سے اور بزدلی سے اور پناہ چاہتا ہوں کثرتِ قرض سے اور لوگوں کے غلبہ پالینے سے۔ راوی کا بیان ہے کہ اس شخص نے کہا کہ میں نے اس پر عمل کیا پس اللہ تعالیٰ نے میرے غم کو دور کردیا اور میرے قرض کو ادا کردیا۔خزانہ نمبر(۵) شرکِ خفی سے نجات دِلانے والی دعا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَلشِّرْکُ أَخْفٰی فِیْ أُمَّتِیْ مِنْ دَبِیْبِ النَّمْلِ عَلَی الصَّفَا؎ شرک میری اُمت میں کالے پتھر پر چیونٹی کی رفتار سے زیادہ پوشیدہ ہے۔ حضرت ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ ایک دوسری حدیث کی شرح کرتے ہوئے شرک کے بارے میں فرماتے ہیں:وَہُوَ فِیْ غَایَۃٍ مِّنَ الْخِفَاءِ لِأَنَّہٗ أَدَقُّ مِنْ دَبِیْبِ النَّمْلَۃِ السَّوْدَاءِ عَلَی الصَّخْرَۃِ الصَّمَاءِ فِی اللَّیْلَۃِ الظَّلْمَاءِ وَقَلَّمَا یَسْلَمُ مِنْہُ الْأَقْوِیَاءُ فَکَیْفَ الضُّعَفَاءُ؎ شرک بہت زیادہ مخفی ہوتا ہے کیوں کہ وہ اندھیری رات میں کالے پتھر پر کالی چیونٹی کی رفتار سے بھی زیادہ باریک ہے یعنی جس طرح اندھیری رات میں کالے پتھر پر کالی چیونٹی چلتی ہوئی نظر نہیں آئے گی اس سے زیادہ خفیہ طریقے سے شرک قلب میں داخل ہوجاتا ہے اور اس سے بہت کم بچ پاتے ہیں ------------------------------