کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
ایک استثنا وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْاوَاتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ؎ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مؤمنین کی وہ اولاد جو ایمان لائی ہوگی اور اعمال میں اپنے آباء و اجداد سے کم ہوگی، ان کو ان کے درجے میں شامل فرمادیں گے۔ جیسا کہ احادیث میں مصرح ہے: کَانُوْا دُوْنَہٗ فِی الْعَمَلِ وَلَمْ یَبْلُغُوْا دَرَجَتَکَ وَعَمَلَکَ وَکَانَتْ مَنَازِلُ اٰبَائِہِمْ اَرْفَعَ؎ تو گو مقتضا ان کے انحطاطِ عمل کا انحطاطِ درجہ تھا، لیکن ان آباء مؤمنین کے اکرام و سرور کے لیے ہم ان کی اولاد کو بھی درجہ میں ان کے ساتھ شامل کردیں گے اور اس شامل کرنے میں ہم ان اہلِ جنت متبوعین کے عمل میں سے کچھ کم نہیں کریں گے۔؎ تمام مضامینِ بالا روح المعانی میں موجود ہیں۔ حضرت آلوسی رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر روح المعانی میں ملاحظہ فرمائیے: وَاتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَابِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ (فِی الدَّرَجَۃِ) عَنِ الْبَیْہَقِیِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا:إِنَّ اللہَ لَیَرْفَعُ ذُرِّیَّۃَ الْمُؤْمِنِ مَعَہٗ فِیْ دَرَجَاتِہٖ فِی الْجَنَّۃِ وَإِنْ کَانُوْا دُوْنَہٗ فِی الْعَمَلِ لِتُقِرَّ بَہِمْ عَیْنَہٗ ثُمَّ قَرَأَ الْاٰیَۃَ۔ وَظَاہِرُ الْاَخْبَارِ أَنَّ الْمُرَادَ بِاِلْحَاقِہِمْ بِہِمْ اِسْکَانُہُمْ مَعَہُمْ لَا مُجَرَّدَ رَفْعِہِمْ اِلَیْہِمْ وَاتِّصَالِہِمْ بِہِمْ اَحْیَانًا وَلَوْ لِلزِّیَارَۃِ وَلَا یَبْعُدُ مِنْ فَضْلِ اللہِ عَزَّوَجَلَّ ؎ ------------------------------