کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
۱۶۔ خطبۂ جمعہ کے وقت امام سلام نہ کرے اَ لْاِمَامُ لَا یُسَلِّمُ الْقَوْمَ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ؎ امام جب منبر پر بیٹھ جائے تو قوم کو سلام نہ کرے۔۱۷۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کا ارشاد مَارَاٰہُ الْمُسْلِمُوْنَ حَسَنًا فَہُوَ حَسَنٌ۔یہ قول حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے۔ اَلْمُرَادُ بِالْمُسْلِمِیْنَ الْعُلَمَاءُ الْأَتْقِیَاءُسب مسلمان جس چیز کو اچھا سمجھیں وہ اچھا ہے اور مراد المسلمینسے علماء متقین ہیں۔؎۱۸۔ جمہوریت اور سوادِ اعظم کیا ہے؟ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس طرف حق ہو وہی سوادِ اعظم ہے، خواہ ایک شخص ہو۔ جس طرح حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تنہا جہاد کا فیصلہ فرمالینا سوادِ اعظم تھا۔ پس سوادِ اعظم سے مراد بیاضِ اعظم ہے۔۱۹۔ ایک نصرانی کا اسلام لانا ایک قاری نے تلاوت کی:وَاَیَّدَہُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ؎ نصرانی نے کہاکہ یہی تو ہمارا مذہب ہے۔ مِنْہُ سے مراد حق تعالیٰ کے جزء ہیں۔ قاری نے فوراً تلاوت کیا: وَسَخَّرَلَکُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مِّنْہُ؎ بس ایمان لے آیا۔۲۰۔ چند اسمائے الٰہیہ کے مفاہیم اور معانی اَلْکَرِیْمُ: ہُوَ الَّذِیْ یُعْطِیْ بِدُوْنِ اسْتِحْقَاقٍ وَمِنَّۃٍ ------------------------------