کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
جو شخص ایک بار سورۂ یٰسین کی تلاوت کرے گا اس کو دس قرآن شریف کا ثواب ملے گا۔طریقۂ دُعا بعد از تلاوت سورۂ یٰسین جب تلاوت کرلے تو درود شریف پڑھ کر اس کا ثواب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی روح مبارک کو ایصال کردے پھر یوں دعا کرے کہ اے اللہ! ہم نے آپ کے قرآن پاک کے قلب کی تلاوت کی ہے،اس کی برکت سے ہمارے دل کو اللہ والا بنادیجیے اور ہمارا نام عالمِ غیب میں شریفوں کے ساتھ درج فرمادیجیے اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں ہم پر عام فرمادیجیے کہ اس سورت کا نام ’’معمّہ‘‘ ہے اور ہماری تمام بلائیں اور پریشانیاں دور فرمادیجیے کہ اس کانام ’’مدافعہ‘‘ ہے اور اس کی برکت سے ہماری تمام حاجتیں پوری فرما دیجیے کہ اس کا نام حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ’’قاضیہ‘‘ بھی فرمایا ہے۔سورۂ ملک کے نام اور اس کی تلاوت کے فوائد سورۂ ملک کے اور نام یہ ہیں: ۱) اَلْمَانِعَۃ ۲) اَلْمُنْجِیَۃ ۳) اَلْمَجُادِلَۃ ۴) اَلْوَاقِیَۃ ۵) اَلْمَنَّاعَۃ۔؎ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عہدِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم میں اس سورت کو ہم ’’مانعہ‘‘ کہا کرتے تھے۔؎ ترمذی شریف کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک قبر پر نادانستہ طور پر مکان بنالیا گیا تھا کہ ایک دن قبر سے سورۂ ملک کی آواز آئی اور پوری سورت کی تلاوت صاحبِ قبر سے سنی گئی۔ جب حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو خبر دی گئی تو ارشاد فرمایا کہ یہ سورت مانعہ اور منجیہ ہے، جو اس کی تلاوت کرتا ہے اس کو عذابِ قبر سے نجات دلاتی ہے۔؎ طبرانی اور حاکم سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ------------------------------