کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
ان ہی کو وہ ملتے ہیں جن کو طلب ہے وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والےہر پریشانی کا علاج فرمایا کہ اگر کوئی سخت مرض یا پریشانی ہو تو پانچ سو بار یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ پڑھ کر دعا کرنا چاہیے۔علاجِ بلا ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک سخت بلا آنے والی ہے یعنی آسمان سے چاند گاڑی گرنے والی ہے۔ فرمایا کہ ۷۸۶؍ مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور آیت الکرسی پڑھ کر یہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنی تمام مخلوق کی جان و مال کو اس سے بچالیں اور تمام عالَم کے مسلمانوں کے گھروں کا حصار کرلو۔تدبیرِ مغفرت فرمایا کہ جب خطا ہوجائے فوراً اَسْتَغْفِرُ اللہَ کہو۔ تمام زندگی اَسْتَغْفِرُ اللہ کہتے رہو اور معافی مانگتے رہو اور رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ کہتے رہو۔ یہ سرکاری مضمون معافی کا ہے۔ ہماری خطائیں محدود اور ان کی مغفرت لامحدود، استغفار کی طاقت کو معمولی مت سمجھو۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آخری عمر میں پاک و صاف ہوکر مروگے۔ جب رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَپڑھو تو یہ تصور کرو کہ غیرمحدود مغفرت و رحمت کی ہمارے اوپر بارش ہوگئی اور ہماری سب خطائیں معاف ہوگئیں۔ یہ تریاق ہے گناہ کے زہر کا۔ جب گناہ کا زہر کھایا تو تریاق کھانے میں کیوں دیر کرتے ہو؟ فوراً استغفار کا تریاق کھاؤ۔ یہ ان کا عطا فرمودہ تریاق ہے۔ ان کی طاقت کے سامنے گناہوں کی کیا طاقت ہے؟ استغفار کے بعد اپنی مغفرت کا سو فیصد امیدوار رہنا چاہیے۔