کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کی شرح میں اسی آیت کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کو پیش کیا ہے۔ اور امام غزالی کا یہ قول بھی نقل کیا ہے لِأَنَّ الطِّبَاعَ مَجْبُوْلَۃٌ عَلَی التَّشَبُّہِ وَالْاِقْتِدَاءِ،بَلِ الطَّبْعُ یَسْرِقُ مِنَ الطَّبْعِ مِنْ حَیْثُ لَا یَدْرِیْطبعیتیں ایک دوسرے کے اخلاق کو غیرشعوری طور پر جذب کرلیتی ہیں ؎ جمالِ ہمنشیں در من اثر کرد کیا خوب فرمایا ہے خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں ؎ نقشِ بتاں مٹایا دکھایا جمالِ حق آنکھوں کو آنکھیں دل کو مرے دل بنادیا آہن کو سوزِ دل سے کیا نرم آپ نے نا آشنائے درد کو بسمل بنادیا مجذوبؔ در سے جاتا ہے دامن بھرے ہوئے صد شکر حق نے آپ کا سائل بنادیا انعامِ تاسع … جنَّت میں معیّت حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا:یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! قیامت کب آوے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: افسوس ہے تجھ پر! قیامت کے لیے تونے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے کہا میں نے کوئی تیاری نہیں کی البتہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ؎ تو اپنے محبوب کے پاس ہوگا۔ ------------------------------