کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
اور میرے تن میں بجائے آب و گل دردِ دل ہو دردِ دل ہو دردِ دل غیر سے بالکل ہی اُٹھ جائے نظر تو ہی تو آئے نظر دیکھوں جدھر نوٹ: ذکر کرتے وقت یہ نیت ہونی چاہیے کہ اس ذکر کی برکت سے اللہ تعالیٰ مجھے اپنی محبت عطا فرماویں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرے کہ اے اللہ! اپنے نام کی برکت سے میرے دل میں اپنی محبت پیدا فرمادے۔ ۶)تین تسبیح درود شریف صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔ ۷) تلاوتِ قرآن پاک بقدرِ تحمل۔ نوٹ:اگر کسی کا دماغ کمزور اور مذکورہ ذکر کا تحمل نہ ہوسکے تو جتنا تحمل ہوسکے اتنا کرے اور اپنے مصلح کو اطلاع کرے کہ اتنا مجھ سے ہوسکتا ہے اور اتنا نہیں ہوسکتا۔ ۸) ذکر میں ترقی باعتبار کیفیت کے اور تعلق مع اللہ میں قوت اور ترقی کے لیے حسب ذیل مراقبات بھی ضروری ہیں، ذکر اور فکر دونوں سلوک میں ترقی کے لیے ضروری ہیں: مراقبہ نمبر ۱)اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللہَ یَرٰی کیا بندہ نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔ (تین منٹ) مراقبہ نمبر ۲)اَللہُ حَاضِرِیْ،اَللہُ نَاظِرِیْ، اَللہُ مَعِیْ (تین منٹ) مراقبہ نمبر۳)مراقبہ موت و مابعد الموت۔ اس طرح سے کہ میں مرگیا ہوں، مجھے نہلایا جارہا ہے، پھر مجھے کفنایا جارہا ہے، پھر میرا جنازہ قبرستان لے جایا جارہا ہے، پھر مجھے قبر میں لٹایا جارہا ہے اور تختے لگائے جارہے ہیں، پھر مٹی ڈالی جارہی ہے۔ اس کے بعد سب لوگ واپس آگئے اور میں تنہا رہ گیا ہوں اور حساب شروع ہوگیا اور میدانِ محشر قائم ہے اور جہنم سامنے ہے اور سوالات ہورہے ہیں کہ تم نے فلاں