کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
فلاں نافرمانی کیوں کی؟ پھر اعلان ہورہا ہے کہ اے فرشتو! اسے پکڑو اور زنجیروں میں کَس دو اور جہنم میں ڈال دو۔ یہاں تک پہنچ کر اللہ تعالیٰ سے رونا شروع کردے۔ استغفار و توبہ کرے۔ مراقبہ نمبر (۴)مراقبہ انعاماتِ الٰہیہ۔ بندے کی معروضات اللہ تعالیٰ کے ساتھ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یوں عرض کرے کہ یااللہ! مسلمان گھرانے میں پیدا فرماکر ایمان کی دولت بدون سوال و درخواست عطا فرمادی۔ آپ کا بے شمار شکر ہے اور آپ نے زمین آسمان، سورج چاند ستارے، پہاڑ، دریا، حیوانات، نباتات، جمادات ہماری تربیت کے لیے خلق فرمائے ؎ ابرو باد و مہہ و خورشید و فلک درکارند تاتونا نے بکف آری و بہ غفلت نخوری ہمہ از بہر تو سرگشتہ و فرماں بردار شرطِ انصاف نباشد کہ تو فرماں نہ بری اور آپ نے صالحین کی وضع قطع نصیب فرمائی۔ عقائدِ صحیحہ سے اور اہلِ حق سے اور اہل اللہ کے دامنوں سے وابستہ فرمایا۔ سلیم الاعضاء خلق فرمایا۔ لنگڑا، لولا، اندھا، کانا معذور نہیں بنایا۔ آپ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ گناہوں کی ستّاری اور پردہ پوشی فرمائی۔ ہر مصیبت اور ہر معصیت سے حفاظت فرمائی۔ نیک بیوی، اولاد، رزقِ حلال، رہایش کا مکان، دوست احباب صالح نصیب فرمائے۔ اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ عَلٰی نَعْمَائِکَ کُلِّہَا ہر نعمت پر کہے۔ جہالت کے اندھیروں سے بچایا۔ علمِ دین کی دولت سے نوازا۔ اے اللہ! قلیل شکر کے باوجود آپ نے اپنی نعمتوں سے محروم نہیں فرمایا اور قلیل صبر کے باوجود آپ نے ہم کو رسوا نہ فرمایا اور اے اللہ! آپ نے اپنی نافرمانیوں میں ہم کو مشغول دیکھا اور رسوا نہ فرمایا۔ یَا مَنْ قَلَّ عِنْدَ نِعْمَتِہٖ شُکْرِیْ فَلَمْ یَحْرِمْنِیْ وَ یَا مَنْ قَلَّ عِنْدَ بَلِیَّتِہٖ