اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
ہم بستر ہونا یا ہم خواب ہونا عورت مرد کا ایک ساتھ سونا اسی لئے بیوی کو "ہم خوابہ" بھی کہا جاتا ہے اور اِس سے زوجیت کے تعلق کو ہم بستر ہونا یا ہم خواب ہونا کہتے ہیں ۔ہم پیالہ وہم نوالہ ہونا ساتھ کھانے اور پینے کو اِس محاورے سے یاد کرتے ہیں اور اِس کے معنی میں بے تکلفی ہونا"ہم پیالہ ہم مشرب"شخص ہوتا ہے جو ساتھ بیٹھ کر شراب پیتا ہے پیالہ سے مراد جامہ شراب ہوتا ہے۔ اِس محاورے سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف طبقوں کے لئے جو محاورے بنے ہیں اور رائج رہے ہیں اُن میں اُن کی لفظیات اور خاص اِصطلاحوں کو بھی شامل رکھا گیا ہے۔ ہم پیالہ کا لفظ اسی کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ہندی کی چندی کرنا اِس معنی میں عجیب و غریب محاورہ ہے کہ اِس میں نکتہ چینی کی طرف خاص طور پر اشارہ کیا گیا ہے اور وہ بھی ہندی کے رشتہ سے یہ اس سماجی حقیقت کی طرف ذہن کو مائل کرتا ہے کہ ایک طبقہ میں زبان کے مسئلہ پر محاورے روزمرہ تذکیر و تانیث پر اختلاف رہتا تھا کہ یوں نہیں یوں اس طرح نہیں اُس طرح اسی کو ہندی کی چندی کرنا کہتے تھے اور ہمارے یہاں صدیوں تک یہ رجحان رہا ہے کہ ہم قافیہ لفظ ہمیں زیادہ پسند تھے اور ہم نثر ہی کو ایک طرح کی شاعرانہ خوبی سمجھتے تھے۔ جس سے زبان پر قدرت کا اظہار ہوتا ہے۔ہنستی پیشانی معاشرتی زندگی میں آدمی کا روتی صورت بنائے رہنا ایک مجبوری ہو سکتی ہے مگر کوئی اچھی بات نہیں اور وہ لوگ زیادہ پسندیدہ شخص قرار پاتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ اچھے موڈ میں بات چیت کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے یا اس طرح کے اچھے موڈ کے لئے خندہ پیشانی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اُسی کا ترجمہ ہنستی ہوئی پیشانی ہے جسے انگریزی میں smilingکہتے ہیں یہ محاورہ دراصل سماجی رو یہ کو پیش کرتا ہے اور معاشرتی رویوں میں بہتر صورت کو سامنے لاتا ہے۔