اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
|
کلیجہ اُچھلنا، کلیجہ بڑھ جانا، کلیجہ پھٹنا، کلیجہ ٹوٹنا، کلیجہ تھام کریا مسوس کر رہ جانا، کلیجہ ٹھنڈا ہونا، کلیجہ جلانا، کلیجہ چھلنی ہونا، کلیجہ دھڑکنا، کلیجہ دھک سے ہو جانا، کلیجہ میں رکھنا، کلیجہ پھوٹنا وغیرہ کلیجہ ہماری عام زبان میں "جگر" کو کہتے ہیں جسے انگریزی میں Leverکہا جاتا ہے یہ نہایت اہم عضو ہے کہ یہی خون بناتا ہے اور اسی کے خراب ہونے سے صحت تباہ ہو جاتی ہے اب یہ عجیب بات ہے کہ پیٹ کے بارے میں بہت سے محاورات ہیں اسی طرح کلیجہ کے بارے میں بھی ہے جس کے ساتھ دل کو بھی شامل کر لیا جاتا ہے اور طرح طرح سے کلیجہ کے ساتھ نئے مفہوم معنی تسلیاں اور دعائیں وابستہ کی جاتی ہیں کلیجہ ہونا ہمت و حوصلہ کے لئے کہا جاتا ہے کلیجہ پکڑ کر رہ جانا کسی بری خبر سانحہ اور حادثہ کا ردِ عمل ہوتا ہے اور عورتیں عام طور پر کہتی ہیں کہ کلیجہ پکڑ کر رہ گیا یعنی ایسی حالت میں صبر کرنا مشکل ہے کلیجہ ہاتھ میں لینا تسلی و تشفی کرنا عمل کے لئے کہا جاتا ہے کلیجہ تھامنے کے معنی بھی یہی ہیں اس میں غم زدہ آدمی کی اپنی کوشش بھی شامل ہوتی ہے کلیجہ بھوننا دل جلانے کو کہتے ہیں کہ اس نے میرا کلیجہ بھون کر رکھ دیا۔ کلیجہ کی بوٹی اپنی اولاد کو کہتے ہیں ویسے عورتیں اپنے سے کم عمر بہنوں بھتیجوں ، بھانجیوں اور اپنی بچیوں کو بھی کہتی ہیں کلیجہ منہ کو آنا بہت دکھ بھری حالت کا اظہار کرنا ہے جس کا دُکھ ناقابلِ اظہار ہو۔ کلیجہ مسوس کر رہ جانا دل ہی دل میں پیچ و تاب کھانے کو کہتے ہیں یہ دل کے ساتھ بھی استعمال ہوتا ہے اور غم زدگی اور تکلیف دہ حالت میں صبر کرنا اس کے مفہوم میں شامل ہے کلیجہ ٹھنڈا ہونا کسی کی طرف اطمینان اور تسلی ہونا جیسے اللہ پاک تمہاری آس اولاد کی طرف سے تمہارا کلیجہ ٹھنڈا رکھے کلیجہ میں ٹھنڈک پڑنا کبھی سکون ہونے اور اطمینان میسر آنے ہی کے لئے کہا جاتا ہے یا آرزو پوری ہونے کے لئے کہتے ہیں جس میں آدمی کی ایرشا(مرضی) شامل رہتی ہے۔ کلیجہ چھلنی ہونے کے معنی کلیجہ میں زخم پڑ جانا اور نہ خوشی کا حدسے بڑھنا ہوتا ہے کلیجہ دھک سے رہ جانا کوئی ایسی خبر سننا جو انتہائی حیرانی اور تکلیف کا سبب ہو کہ یہ بات سن کر تو میرا کلیجہ دھک سے رہ گیا کلیجہ کا بلیوں "اُچھلنا" خوف و خطرہ کا شدید احساس ہونا۔ یہاں کلیجہ سے مراد دل ہوتا ہے کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے ہونا بھی اسی مفہوم میں آتا ہے کہ دل ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ کلیجہ کی ٹھنڈک ہونا باعثِ راحت ہونے کو کہتے ہیں کلیجہ کی بوٹیاں صدقہ کے طور پر چیل کوؤں