اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
|
قرحہ پڑ جانا فنِ طب کی اصطلاح ہے اور اُس کے معنی ہوتے ہیں زخم پڑ جانا جو ایک صورت سے جسمانی تکلیف ہوتی ہے۔قرعہ ڈالنا، قرعہ پڑنا، قرعہ پھینکنا یہ چوسر کھیل سے متعلق ایک اصطلاحی لفظ ہے قرعہ دراصل پانسہ کو کہتے ہیں اور کھیلتے وقت پانسہ ہی پھینکا جاتا ہے اور اُس سے فال کے طور پر بھی کچھ باتیں اخذ کی جاتی ہیں قرعہ اندازی جھگڑے معاملہ میں فیصلہ کرنا یا فیصلہ پر پہنچنا ممکن ہو جاتا ہے کہ اگر زیادہ امیدوار ہوں جس کے حق میں قرعہ نکل آتا ہے اسی کو حق دیدیا جاتا ہے یا اُس کا نمبر آ جاتا ہے۔قرض اُتارنا، قرض لینا قرض اٹھانا، قرض دینا، قرضِ حسنہ وغیرہ ہماری سوسائٹی میں شخصی طور پر قرض لینے کا رو یہ عام ہے۔ بنئے کا سودا تنا ہوتا ہے کہ اس سے قرض لیکر اور وہ بھی کسی چیز رہن رکھ کر اتنا ہو جاتا ہے کہ وہ چیز ہی بیچنی پڑتی ہے اور قرض ادا نہیں ہوتا ایسے عالم میں عزیز رشتہ داروں یا جان پہچان کے لوگوں ہی سے قرض لیا جاتا ہے قرض اٹھانا۔ قرض دینا اسی سلسلہ کے محاورات ہیں ۔ بعض لوگ یہ سوچ اور ذہن میں رکھ کر کسی کو قرض دیتے ہیں کہ یہ واپس نہیں بھی کرے گا توہم یہ سمجھ لیں گے کہ ہم نے اُس کی مدد کی اس کو قرضِ حسنہ کہتے ہیں مگر اِس کا رواج آج کی سوسائٹی میں بہت کم ہے اس لئے کہ قرض لینے والے کی نیت یہ ہوتی بھی نہیں کہ واقعتاً قرض ادا کرے گا یا نہیں پس کہتا ہے کہ میرا ارادہ قرض ادا کرنے کا ہے بہرحال ہمارے سماجی تعلقات کو پرکھنے کا ایک پیمانہ قرض بھی ہے۔قرقی بٹھانا، قُرقی بھیجنا جب کوئی شخص قرض ادا نہیں کر پاتا تو قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ اُس کی زمین و جائداد سے اسے وصول کیا جاتا ہے سرکار اپنا قرض اسی طرح وصول