اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
|
کہ جو قومیں دنیا میں " پونر جنم" کے عقیدہ کو نہیں مانتی اُن کے ہاں یہ محاورہ بھی نہیں ہو سکتا مسلمانوں میں یہ ہندوستانی ماحول کی دین ہے۔ردیف "و" وارے نیارے ہونا حالات اور معاملات جب کوئی ایسا رُخ اختیار کرتے ہیں ہر طرح کامیابی ہوتی ہے تو اسے وارے نیارے ہونا کہتے ہیں یعنی بہت کچھ مل گیا۔ خلافِ توقع بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔واہی تباہی پھِرنا، (آوارہ گردی کرنا) عام طور پر لوگوں کے معاملات یونہی بے تُکے پن کے ساتھ چلتے ہیں کوئی پروگرام نہیں ہوتا۔ کوئی منصوبہ نہیں ہوتا۔ یہاں وقت گزار دیا وہاں وقت گزار دیا اسی کو واہی تباہی پھرنا کہتے ہیں یعنی بے مقصد مٹرگشت اور فضول کی باتیں کرنا اسی لئے واہی تباہی بکنا بھی کہتے ہیں ۔ورق بِکھر جانا، ورق گردانی کرنا ورق ورق ہونا، ورق بکھرنا، جب زندگی کا شیرازہ بِکھرتا ہے اور کوئی چیز اپنی اپنی جگہ پر نہیں رہتی تو اسے ورق ورق بِکھر جانا کہتے ہیں جیسے فردوسی نے"یثردُجرد" شہنشاہِ ایران کی شکست کو اپنے شاہ نامہ میں اِس طور پر لکھا ہے۔ نہ سب نامۂ دولت کہ قبادورق در ورق ہر طرف بُود باد