اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
|
میں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا میرا مُنہ زبردستی بند کر دیا گیا اب میں کچھ کہہ بھی نہیں سکتا حکم ہے کہ منہ بند رکھو یعنی زبان مت کھولو اظہارِ خیال بھی نہ کرو منہ دیکھی بات یعنی سچ بات کسی کے منہ پر نہ کہہ کر کوئی بھی جھوٹی سچی بات کہہ دینا اسی لئے کہتے ہیں کہ وہ تو منہ دیکھے کی بات کرتے ہیں جیسا موقع ہوتا ہے بات کو بدل دیتے ہیں ۔ منہ بولی بہن منہ بولا بیٹا یہ گویا محبت کے رشتہ پیدا کرتا ہے یا محبت سے کسی کو اپنا بنانا منہ بولی مورت ایسی تصویر جو رکھی ہوئی منہ سے بول رہی ہو یعنی Life Like ہو مُنہ دکھائی شادی کی ایک رسم ہے جسے مُنہ رونمائی بھی کہتے ہیں اور جس میں پہلے پہل دلہن کا منہ دیکھنے والیاں کوئی نہ کوئی تحفہ یا روپیہ پیسہ پیش کرتی ہیں ۔منہ توڑ جواب، منہ توڑنا، منہ پھیلانا، منہ پسارنا سخت جواب دینا، دلیلوں کے ساتھ جواب دینا آدمی دوسروں کی بات کو سن کر چپ ہو جاتا ہے تو خود ہی بات کا رخ بدل دیتا ہے لیکن اگر برداشت کرنا نہیں چاہتا تو پھر سخت جواب دینے پربھی اور اگر بات کو ٹالنا یا avoidکرنا چاہتا ہے آمادہ ہو جاتا ہے اور جس لب و لہجہ میں اور جس انداز میں جواب دیتا ہے اس کو منہ توڑ جواب دینا کہتے ہیں دراصل منہ توڑنا منہ پر تھپَّڑ یا ایسی کوئی چیز مارنا ہے جس سے سخت ضرب پہنچے گی۔ اسی لئے ہمارے ہاں یہ بھی کہتے ہیں کہ مجھ سے کہتا یا اس طرح پیش آتا تومیں اس کا منہ توڑ دیتا منہ توڑ جواب بھی اسی جذبہ کی ترجمانی کرتا ہے۔ ہمارے ہاں دامن پسارنا ہاتھ پسارنا اپنے لئے کچھ مانگنا ہے اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ساری عمر تو فلاں کے سامنے ہاتھ پسار رہا ہے یعنی ہاتھ پھیلا رہا ہے اردو کا مصرعہ ہے۔ پھیلائیے نہ ہاتھ نہ دامن پسارئیے۔ منہ پسارنا بھی اسی معنی میں آتا ہے یعنی اپنے لئے کچھ طلب کرنا اور عاجزی کے ساتھ طلب کرنا اُس کے مقابلہ میں منہ پھیلانا نا خوشی کا اظہار کرنا ہے منہ چڑھنا بھی ناراضگی کے معنی میں آتا ہے جیسے ذرا سی بات پر اُن کا منہ چڑھ جاتا ہے۔