اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
|
اُسے شراب پینے کی لت لگی ہوئی ہے یا وہ جُوئے بازی کی لت میں پڑا ہوا ہے یا اُس کو مقدمہ بازی کی لت تھی یہ علت یا برائی کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔عمر بھر کی روٹیاں سیدھی کر لینا ہمارے معاشرے میں نکمے اور کم ہمت لوگ بہت ہوتے ہیں اور جسے اخلاقی توازن کہتے ہیں وہ ہمارے ہاں اکثر و بیشتر انفرادی اور اجتماعی رویوں میں مفقود ہے۔ اسی لئے لوگ کوئی ایسا حیلہ ڈھونڈتے ہیں کہ جیسے بھی ہو اچھا بُرا غلط اور صحیح مگر اُن کی گزر ہو جائے اسی کو روٹیاں سیدھی کرنا تو ایسے لوگوں کے لئے اور بھی بڑی بات ہے اب وہ فریب سے ہویا بے غیرتی سے جو بھی حربہ کام آئے۔عمر پٹہ لکھوانا دستاویز لکھوانے کو کہتے ہیں اب عمر بھر کے لئے تو کوئی دستاویز معقول سطح پر لکھی نہیں جا سکتی اسی لئے جس کی عمریں زیادہ ہوتی ہیں اُن کے لئے طنزیہ طور پر کہتے ہیں کہ کیا عمر بھر کا پٹہ لکھوا کر لائے ہو جو تمہارا کام برابر ہوتا رہے۔عمر کا پیمانہ بھر جانا یا لبریز ہو جانا جب آدمی کی عمر ختم ہو جاتی ہے تو اسے عمر کا پیمانہ بھر جانا یا لبریز ہو جانا کہتے ہیں یہ اس وقت کی ایک اہم بات ہے جب وقت کو پیمانوں سے ناپا جاتا تھا کہ کٹورے میں ایک باریک سا سُوراخ کر دیا جاتا تھا اس سے پانی رس رس کر کٹورے میں بھرتا رہتا تھا یہاں تک کہ وہ وہ کٹورا یا پیمانہ لبریز ہو جاتا تھا تو وہ یہ سمجھتے تھے کہ اتنا وقت گزر گیا اس سے زندگی کو ایک پیمانہ قرار دیکر یہ محاورہ بنا یا گیا کہ عمر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اِس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ محاورے کس طرح بنتے ہیں اور اُن کے پس منظر میں کیا سچائیاں موجود ہیں اور ان کے معنی اور معنویت کیا ہے۔عمل بیٹھ جانا یا عمل پڑھنا