اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
ہمارے سماج کی بہت سی روشیں ایسی ہیں جس کو کنڈم کیا جانا چاہے کہ اُن کے ذریعہ فریب دھوکہ اور دکھاوٹ کا رو یہ بنتا ہے اور اقلیت کمزور پڑ جاتی ہے اِس محاورے میں جو گہرا طنز ہے وہ اسی معاشرتی سچائی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔لیک پیٹنا ملاحظہ ہو لکیر پیٹنا۔لیکھا ڈیوڑھا برابر کرنا یا لیکھا جوکھا برابر کرنا اصل میں یہ بھی سماجی رو یہ ہی کو تصویر کشی ہے کہ لوگ باتیں بنا کر تھوڑا بہت کچھ کر کے معاملہ کو برابر کر دینے کی کوشش کے لئے یہ محاورہ استعمال ہوتا ہے" لیکھا جوکھا برابر کر دیا" محاورہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک محاورہ ایک زیادہ معنی میں استعمال ہوتا ہے اور علاقائی یا طبقاتی طور پر اس کے استعمال پر نئے پہلو ابھر آتے ہیں اِس محاورے کے ساتھ بھی یہی صورت ہے۔لینے کے دینے پڑنا جب معاملہ کچھ گڑبڑ ہو جاتا ہے تو صورتِ حال اُس کی کچھ اور ہو جاتی ہے اور جہاں کچھ لینے اور کریڈٹ پانے کا موقع ہوتا ہے وہاں اپنے پاس سے دینے اور نقصان اٹھانے کی صورت پیش آتی ہے اسی کو لینے کے دینے پڑ جانا کہتے ہیں ۔