اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ |
|
قرض کی ادائیگی سے متعلق ہویا نکاح و شادی بیاہ کے بارے میں ۔ اِس سے مُراد یہ ہوتی ہے کہ اُس کی ذمہ داری اب کوئی نہیں رہی ہے اِسی کو فارغ خطی لکھنا کہتے ہیں ۔فاقہ مستی ہونا ہندوستان میں غربت و افلاس بہت ہے مغلوں کے آخری دور میں یہ صورتِ حال اور بھی زیادہ تکلیف دہ اور پریشان کُن رہی ہے اکثر خاندانوں میں فاقہ ہوتے تھے اور لوگ انہی کے عادی ہو جاتے تھے اور اسی حالت کو فاقہ مستی کہا جاتا ہے۔ ایک سطح پر عیشِ امروز سے تعبیر کیا جاتا ہے۔فردِ باطل ہونا، یا فرد باطِل قرار دیا جاتا "فرد" دستاویزی تحریر کو بھی کہا جا تا ہے اس میں صلح نامہ کی شرطیں بھی ہو سکتی ہیں اور کوئی ضروری حساب کتاب بھی اب یہ ظاہر ہے کہ معاشرے میں جو بددیانتی موجود ہے اُس کے باعث یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی جعلی دستاویز تیار کر لی جائے یا کسی صحیح تحریر کو فرد باطل قرار دیا جائے یعنی جھوٹی دستاویز۔فرزندِ نا خلف ہمارے خاندانوں میں ماں با پ یا باپ دادا کی وِراثت کے حق دار بیٹے ہوتے ہیں لڑکیاں اپنا حصہ لے سکتی ہیں لیکن ایسا بھی دشوار ہو رہا ہے کہ وہ معاف کر دیتی ہیں شادی بیاہ یا دوسرے خوشی کے موقعوں اپنا حق یا نیگ وصول کرتی ہیں جب کہ اصولی طور پر یہ حق اپنی جگہ پر قائم ہوتا اور نیگ کی حیثیت اخلاقی اور رسماً ہوتی ہے شرعی نہیں ۔فرشتے خاں سماج کا ایک خاص کردار کوئی ایسا شخص بھی ہو سکتا ہے جواپنے آپ کو دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ بڑی چیز رکھتا ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ