کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
کریم وہ ہے جو بدونِ صلاحیت اور استحقاق عطا فرمائے اَلْحَلِیْمُ: ہُوَ الَّذِیْ لَایُعَجِّلُ بِالْعُقُوْبَۃِ؎ حلیم وہ ہے جو سزا دینے میں جلدی نہ کرے۔ وَاحِدٌ اور اَحَدٌ کا فرق: واحد کا اطلاق کثیر پر بھی ہوتا ہے، جیسے وَاحِد مائۃ ایک سو۔ وَاحِد الف ایک ہزار اور اَحَد کا اطلاق صرف حق تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ اَلرَّحْمٰنْ اور اَلرَّحِیْمْ کا فرق: اَلرحمٰن حق تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے اور اَلرحیم کا مخلوق پر بھی استعمال جائز ہے، جیسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو رؤوف اور رحیم فرمایا گیا،اَلرَّحْمٰنْ کی رحمت کبھی الم اور تکلیف کے ساتھ بھی شامل ہوجاتی ہے، جیسے دوائے تلخ پینا۔ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنِ أَیْضًا قَدْ تَمْزُجُ بِالْأَلَمِ کَشُرْبِ الدَّوَاءِ الْکَرْہِ الطَّعْمِ وَالرَّائِحَۃِ فَإِنَّہٗ وَ إِنْ کَانَ رَحْمَۃً بِالْمَرِیْضِ لٰکِنَّ فِیْہِ مَا لَا یُلَا ئِمُ طَبْعُہٗ،وَرَحْمَۃُ الرَّحِیْمِ لَا یُمَازِجُہَا شَوْبٌ فَہِیَ مَحْضُ النِّعْمَۃِ وَلَا تُوْجَدُ اِلَّا عِنْدَ أَہْلِ السَّعَادَاتِ الْکَامِلَۃِ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنَا سُعَدَاءَ الدَّارَیْنِ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِ الثَّقَلَیْنِ،صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؎ رحمٰن کی رحمت کبھی تکلیف مفیدہ کو شامل ہوتی ہے، جیسے دوائے تلخ پینا مریض کے لیے رحمت ہے، لیکن کلفت بھی ہے۔ برعکس رحیم کی رحمت کے کہ وہ خاص راحت و نعمت ہے اور یہ اہلِ سعادت حضرات کو عطا ہوتی ہے۔ اے اللہ! ہم کو بھی دونوں جہاں کے سعیدوں میں شامل فرما، صدقے میں حرمت سید الثقلین صلی اللہ علیہ وسلم کے۔ مَلِیْکٌ اور مَلِکٌ کا فرق: ملک صاحبِ ملک اور ملیک صاحبِ مملکتِ عظیمہ۔ ------------------------------