کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
اس کی تلاوت کرنے والوں کا نام وہاں ’’شریف‘‘ہے، اور شفاعت کرے گا اس کی تلاوت کرنے والا قیامت کے دن قبیلہ ربیعہ اورمضر سے زیادہ۔ اور اس سورت کا نام اَلْمُعِمَّۃ، اَلْمُدَافِعَۃ اور اَلْقَاضِیَۃ بھی ہے۔؎ اَلْمُعِمَّۃ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سورۂ یٰسین کا نام توریت میں اَلْمُعِمّۃ ہے کیوں کہ یہ سورت تَعُمُّ صَاحِبَہَا خَیْرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ یہ سورت اپنے تلاوت کرنے والوں پر دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عام کر دیتی ہے۔ وَتَکَابَدُ عَنْہُ بَلْوَی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِاور یہ سورت اپنے تلاوت کرنے والے کی طرف سے تمام بلائیں دنیا و آخرت کی اپنے اوپر اُٹھالیتی ہے۔ وَتَدْفَعُ عَنْہُ أَہَاوِیْلَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِاور دنیا اور آخرت کی ہولناکیوں کو دفع کرتی ہے۔؎ اَلْمُدَافِعَۃ:اس سورت کا نام مدافعہ بھی ہے یعنیتَدْفَعُ عَنْ صَاحِبِہَا کُلَّ سُوْءٍ ہر بُرائی اپنے تلاوت کرنے والے سے دفع کرتی ہے۔ اَلْقَاضِیَۃُ:أَیْ تَقْضِیْ لَہٗ کُلَّ حَاجَۃٍاس سورت کی برکت سے حق تعالیٰ شانہٗ حاجتیں بھی پوری فرمادیتے ہیں۔ وَصَحَّ مِنْ حَدِیْثِ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ لَا یَقْرَأُہَا عَبْدٌ یُّرِیْدُ اللہَ تَعَالٰی وَالدَّارَالْاٰخِرَۃَ اِلَّا غُفِرَ لَہٗ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ اور روایت میں ہے کہ جو بندہ رضائے حق اور آخرت کے لیے اس کی تلاوت کرتا ہےاس کے تمام ماتقدّم (اگلے) گناہ معاف کردیےجاتے ہیں۔؎ مَنْ قَرَأَ یٰسِیْنَ کَتَبَ اللہُ تَعَالٰی بِقِرَائَتِہَا قِرَائَۃَ الْقُرْاٰنِ عَشَرَ مَرَّاتٍ وَلَا یَلْزَمُ مِنْ ہٰذَا تَفْضِیْلُ الشَّیْءِ عَلٰی نَفْسِہٖ اِذِ الْمُرَادُ بِقِرَائَۃِ الْقُرْاٰنِ قِرَائَتُہٗ دُوْنَ یٰسِیْن۔؎ ------------------------------