کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
یاد رکھیں: محبت، عظمت، تلاوت مع الصحۃ، احکام کی متابعت۔ ۷) اپنے گھروں میں بے پردگی، تصویر، ٹیلی ویژن، گانا بجانا ہرگز قریب نہ آنے دیں۔ ۸) اکابر میں سے جس سے مناسبت ہو ان سے اصلاحِ نفس کا تعلق بھی کرلیں اور گاہ گاہ ان کی صحبت میں حاضری دینے کا اہتمام بھی رکھیں اور ان سے پوچھ کر تھوڑی دیر ہر روز ذکر اللہ بھی کرلیا کریں۔ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا نام پاک نہایت محبت سے لیں۔ ۹) تمام گناہوں سے حفاظت کا اہتمام رکھیں۔ بالخصوص بدنظری، غیبت اور بدگمانی سے۔ اگر کبھی خطا ہوجائے تو دو رکعت صلوٰۃِ توبہ پڑھ کر نہایت ندامت اور اشکبار آنکھوں سے استغفار اور توبہ کریں۔روح المعانی، پارہ۳۰، تفسیر سورۂ قدر میں حدیثِ قدسی منقول ہے: لَأَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَ؎ یعنی گناہ گاروں کا گریۂ ندامت تسبیح پڑھنے والوں کی آوازوں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے۔ ۱۰) حقوق العباد کی کوتاہیوں کو اہلِ حقوق سے معاف کرالیں اور اگر مالی حقوق ہوں تو ان کی ادائیگی کی فکر کریں۔ ۱۱) کوئی بھی پریشانی یا حاجت پیش آئے دن میں کئی بار صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے الحاح سے مانگنے کا معمول بنائیں اور احباب صالحین سے بھی دعا کی گزارش کریں اور کبھی کبھی دو رکعات صلوٰۃِ حاجت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنی اصلاح کی درخواست کریں اور اس کی محبت طلب کریں اور یہ شعر پڑھیں ؎ کوئی تجھ سے کچھ کوئی کچھ مانگتا ہے الٰہی میں تجھ سے طلب گار تیرا ------------------------------