کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
کہ جب سے یہ خبر ملی ہے کہ جنت میں دوستوں سے ملاقات ہوگی تو جنت کا شوق اور بڑھ گیا۔ جب محبت ہوتی ہے تو ملاقات کا لطف یہ ہوتا ہے جس کو حضرت رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ پیش ما باشی کہ بخت ما بود جانِ ما از وصلِ توصد جاں شود اے دوست! آپ میرے سامنے رہیں تو میری خوش قسمتی ہوگی کہ آپ کی ملاقات سے میری جان خوشی سے سوجان معلوم ہوتی ہے۔ کوئی جلا بُھنا سوختہ جان اللہ تعالیٰ کا سچا عاشق اگر مل جاوے تو اس کی صحبت میں کیا مزہ ملتا ہے ؎ عشقِ مولیٰ در بیانت یافتم جانِ صد مجنوں بجانت یافتم (اخترؔ) الحمدللہ! قرآن پاک میں نفس کے پانچ اقسام امّارہ، لوّامہ، مطمئنہ، راضیہ، مرضیہ کی تفسیر حق تعالیٰ کے فضل سے مختصر انداز میں ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس مقالہ کو شرفِ قبول عطا فرمائیں، آمین۔ محمد اختر عفااللہ عنہ ۴؍ محرم الحرام ۱۴۰۷ھ