کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
نہایت باعثِ عبرت ہے ؎ یہ عالم عیش و عشرت کا یہ دنیا کیف و مستی کی بلند اپنا تخیل کر یہ سب باتیں ہیں پستی کی جہاں دراصل ویرانہ ہے گو صورت ہے بستی کی بس اتنی سی حقیقت ہے فریبِ خواب ہستی کی کہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ بن جائے اور اسی حقیقت کے ترجمان حضرت کے یہ دو شعر ہیں ؎ عارفی زندگی افسانہ در افسانہ ہے صرف افسانوں کے عنوان بدل جاتے ہیں ہم دیکھتے ہی رہ گئے نیرنگِ صبح و شام عمر فسانہ ساز گزرتی چلی گئی حضرت عارف باللہ کی حسب ذیل تصانیف اُمت کے لیے باعثِ ہدایت اور حضرت کے لیے ان شاء اللہ تعالیٰ صدقۂ جاریہ ہیں: ۱) اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ۲)مآثر حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ ۳)بصائر حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ۴)معارف حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ ۵)معمولاتِ یومیہ ۶)احکامِ میت۔ اللہ تعالیٰ خلق کو ان کتب سے استفادہ کی توفیق بخشیں۔ یہ تمام کتابیں دراصل حضرت حکیم الامت کی تمام تر تعلیمات کا خلاصہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ احقر کے اس مقالہ کو شرفِ قبول بخشیں۔ العارض احقر محمد اختر عفا اللہ تعالیٰ عنہ ۲۳؍ رجب المرجب ۱۴۰۶ھ، گلشن اقبال، کراچی