کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
عاشقوں کا آفتاب ہمیشہ روشن اور چمکتا رہے۔ اہلِ درد و محبت اللہ والے جہاں ہوں زندگی وہاں پُرکیف و پُربہار گزرتی ہے ؎ دل چاہتا ہے ایسی جگہ میں رہوں جہاں جیتا ہو کوئی درد بھرا دل لیے ہوئے (اخترؔ) اللہ تعالیٰ کی محبت اور ان کے نام میں ایسی مٹھاس ہے کہ جس کے قلب کو یہ نصیب ہوتی ہے وہی سمجھ سکتا ہے۔ حضرت عارف رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ اے دل ایں شکر خوشتر یا آنکہ شکر سازد اے دل ایں قمر خوشتر یا آنکہ قمر سازد اے دل!یہ شکر زیادہ میٹھی ہے یا شکر کا خالق اور شکر کا بنانے والا؟ اے دل! یہ چاند زیادہ روشن ہے یا چاند کا بنانے والا؟ عقلی استدلال:جنت مخلوق ہے تو جنت کے خالق کے نام میں جنت کا لطف آنا کیا بعید ہے، بلکہ جنت سے بڑھ کر لطف ان کے نام میں آتا ہے۔ حضرت عارف رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ نامِ او چو بر زبانم می رود ہر بُنِ مو از عسل جوے شود اللہ تعالیٰ کے نام میں ایسی مٹھاس ہے کہ جب ان کا نام پاک زبان پر جاری ہوتا ہے تو میرے بدن کے بال بال سے شہد کے دریا جاری ہوجاتے ہیں۔ احقر کو ایک شعر یاد آیا ؎ زندگی پُرکیف پائی گرچہ دل پُرغم رہا اُن کے غم کے فیض سے میں غم میں بھی بے غم رہا احقر کا دوسرا شعر ہے ؎