کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
بشرطیکہ اللہ زبان سے نکلے تو قلب غیراللہ سے خالی ہو ؎ گزرتا ہےکبھی دل پر وہ غم جس کی کرامت سے مجھے تو یہ جہاں بے آسماں معلوم ہوتا ہے (اخترؔ) علامہ محی الدین ابوزکریا نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث دلیل ہے اصلاحِ باطن پر جس کا صوفیا اہتمام کرتے ہیں۔ ہٰذَا الْحَدِیْثُ التَّاکِیْدُ عَلَی السَّعْیِ فِیْ صَلَاحِ الْقَلْبِ؎یہ حدیث دلالت کرتی ہے اصلاحِ قلب کے حاصل کرنے پر۔ علامہ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں (بضم القاف والطاء ہے۔ قرطبہ اندلس کا ایک شہر ہے اور اندلس کو اب اسپین کہتے ہیں) اعمال کی صحت و فساد کا مدار قلب کے صلاح و فساد پر ہے۔ أَلَا وَإِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً ...الٰخکو محدثین نے عماد الدین فرمایا ہے۔ چناں چہ حضرت مُلّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ ارقام فرماتے ہیں:قَالَ النَّوَوِیُّ رَحِمَہُ اللہُ:اِتَّفَقَ الْعُلَمَاءُ عَلٰی عِظَمِ مَوْقِعِ ہٰذَا الْحَدِیْثِ وَکَثْرَۃِ فَوَائِدِہٖ،فَإِنَّہٗ أَحَدُ الْاَحَادِیْثِ الَّتِیْ عَلَیْہَا مَدَارُ الْاِسْلَامِ، قِیْلَ ہِیَ ثَلَاثٌ:حَدِیْثُ الْأَعْمَالِ بِالنِّیَّاتِ، وَحَدِیْثُ مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْکُہٗ مَا لَا یَعْنِیْہِ، وَہٰذَا الْحَدِیْثُ؎ أَجْمَعَ الْعُلَمَاءُ عَلٰی عِظَمِ مَوْقِعِ ہٰذَا الْحَدِیْثِ وَکَثْرَۃِ فَوَائِدِہٖ وَأَنَّہٗ أَحَدُ الْأَحَادِیْثِ الَّتِیْ عَلَیْہَا مَدَارُ الْاِسْلَامِ ، قَالَ جَمَاعَۃٌ:ہُوَ ثُلُثُ الْاِسْلَامِ وَأَنَّ الْاِسْلَا مَ یَدُوْرُ عَلَیْہِ وَعَلٰی حَدِیْثِ الْاَعْمَالِ بِالنِّیَّاتِ وَحَدِیْثِ مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْکُہٗ مَالَا یَعْنِیْہِ؎ ------------------------------