معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
منکرِ قیامت سے خطاب نوٹ:حضرتِ اقدس پھولپوری سرہ العزیزنے اثباتِ قیامت پر زمانۂ قیام کانپور ایک تقریر فرمائی تھی جس کو احقر نے نظم کیا تھا، حضرت والا پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے اس نظم کو بار بار سنا اور بہت پسند فرمایا۔ ازمحمد اختر غفرلہٗ قیامت کے منکر ذرا غور تو کر کہ پیدا ہوا ہے تو دنیا میں کیوں کر ورق تو الٹ خلق اوّل کا ناداں نہ خود پر گماں کر یہ ہے کار یزداں تِرا یہ وجود مجسّم کہاں تھا ترا مادہ منتشر تھا نہاں تھا جو کھاتے تھے ماں باپ شام و سحر میں و ہ پھیلے تھے ہند و عرب بحر و بر میں غذاؤں پہ آثارِ شمس و قمر کے ہواؤں کے جھونکے بھی شام و سحر کے گزرتا تھا پودوں میں پانی جدھر سے وہ مخلوط تھا معدنوں کے اثر سے غرض سارے ذرّاتِ تولیدِ آدم کہاں تھے یہ ماں باپ میں یوں منظم جو ذرّہ ترا تھا نہاں جس غذا میں غذائیں وہ حاضر تھیں علمِ خدا میں وہ اقضائے عالم سے آئے سمٹ کر نہیں جاسکا کوئی ذرّہ بھی ہٹ کر