معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
خوش سلامت ما بسا حل باز بر اے رسیدہ دستِ تو در بحر و بر اے وہ ذات کہ آپ کا دستِ قدرت بحر و بر میں ہر جگہ ہے! اپنی اس قدرتِ کاملہ کے صدقے میں سلامتی کے ساتھ میری کشتی کو ساحل تک پہنچادیجیے۔ کیمیا د اری کہ تبدیلش کنی گرچہ جوئے خون بود نیلش کنی اے اللہ! آپ اپنی قدرت میں وہ اثرِ کیمیاوی رکھتے ہیں کہ میرے دریائے خون، یعنی اخلاقِ رذیلہ (بُری عادتوں) کو دریائے نیل یعنی اخلاقِ حمیدہ (اچھی عادتوں) سے تبدیل فرماسکتے ہیں۔اصلاحِ نفس کے لیے حضورﷺ کی ارشاد فرمودہ دعا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو نفس کی چالوں سے بچنے کے لیے عجیب جامع دعا تعلیم فرمائی ہے، اس دعا کو ہر روز کم از کم ستّر بار ضرور معمول بنالینا چاہیے۔ دنیا اور آخرت دونوں جہا ں کی درستی اس دعا کی برکت سے ہوجاتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ،اَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ ، وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ اے حقیقی زندہ! اے حقیقی سنبھالنے والے! میری ہر حالت کو درست کردیجیے،اور مجھے پلک جھپکنے تک کو بھی میرے نفس کے حوالے نہ کیجیے۔ جب آدمی اس راستے کو قطع کرتا ہے اور کسی عارفِ کامل کی صحبت میسّر ہوجاتی ہے تب نفس کے خفیہ مکائد کا ادراک ہوتا ہے ۔کبھی اخلاقِ حمیدہ اور اخلاقِ رذیلہ میں نفس خلط کردیتا ہے کبھی اخلاقِ رذیلہ اور اخلاقِ حمیدہ دونوں میں نفس خلط کردیتا ہے۔ بے سمجھ سالک