معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
نجم احسن صاحب اور سامنے مولانا رشید احمد صاحب مع چند احباب کے تشریف رکھتے ہیں اور حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ وعظ فرمارہے ہیں۔خوابِ ثانی حضرت مولانا رشید احمد صاحب نے خواب میں دیکھا کہ حضرت والا پھولپوری زندہ ہوگئے۔خوابِ ثالث عبدالرّب نشتر کے حقیقی بھائی صوفی عبدالحمید صاحب پارس نے خواب دیکھا کہ حضرت والا پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ بہشتی لباس میں بحالتِ جوانی باکمالِ صحت سامنے ایک مسجد میں تشریف فرما ہیں، بعد بیداری صوفی صاحب نے یہ شعر پڑھا ؎ جب زندہ و تابندہ تھے تب ہم سے باتیں کرتے تھے اب سپنا میں تم آوت ہو اور ہمرا دل للچاوت ہوخوابِ رابع احقر نے دیکھا کہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ احقر سے گفتگو فرمارہے ہیں۔احقر نے عرض کیا کہ حضرت والا! آپ کا تو وصال ہوچکا ہے، پھر آپ مجھ سے کیوں کر باتیں کررہے ہیں؟ اس سوال پر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ خاموش رہے۔حضرت شاہ پھولپوری قدس سرہ العزیز کےآخری ایام کے چند مخصوص واقعات واقعہ نمبر۱: حضرت اقدس پھولپوری قدس سرہ العزیز کے متعلق عجیب غیبی معاملہ یہ ہے کہ حضرت والا پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ اپنے مرشد حضرت حکیم الاُمّت قدس سرّہ العزیز سے دو شنبہ ربیع الاوّل ہی میں بیعت ہوئے اور دو شنبہ ربیع الاوّل ہی میں خلافت عطا ہوئی اور دو شنبہ ربیع الاوّل ہی میں وفات پائی۔ جناب سرورِ عالم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مکہ سے مدینہ ربیع الاوّل