معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
شہید کی تعریف اور شہید وہ ہیں کہ جن کو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ایسا یقین آیا کہ اس پر جان دیتے ہیں۔صالحین کی تعریف اور صالحین یعنی وہ نیک بخت ہیں جن کی طبیعت نیکی ہی پر پیدا ہوئی ہے، تو جو لوگ ایسے نہیں ہیں لیکن ان کی حکم برداری میں لگ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی اُن کے ساتھ گِنے گا۔ہر چیز اپنے خزانے سے ملتی ہے ہر چیز اپنے مرکز اور خزانے سے ملتی ہے، آگ،آگ کے خزانےسے، پانی، پانی کے خزانے سے، اسی طرح یہ انعام والے بندے دین کے خزانے ہیں، دین ان ہی کی تابع داری سے ملے گا ، مگر انعامِ نبوّت و صدیقیت و شہادت و صالحیت کی سرکاری مہروں کو دیکھ کر ہاتھ میں ہاتھ دینا چاہیے ؎ اے بسا ابلیس آدم روئے ہست بس بہر دستے نباید دا د دست اے لوگو! بہت سے ابلیس خصلت انسان آدمی کی شکل میں پھرتے ہیں، پس اندھا دھند ہر کس و ناکس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہ دے دینا چاہیے۔ ناواقف مسافر جب اسٹیشن پر اترتا ہے تو کیا ہر کس و ناکس کو اپنا سامان سپردکردیتا ہے؟ہر گز نہیں!ہر مسافر سرکاری قُلی کو تلاش کرتا ہے، اور ان کی خاص وردی سے بھی مطمئن نہیں ہوتا، جب تک کہ اس وردی پر سرکاری نمبر لگا ہوا نہ دیکھ لے، توکیا دین ہی ایک سَستا سودا ہے کہ ہرکس و ناکس سے اس کو حاصل کرلیا جائے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ :