معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِخاتمۃالسَّوانح حضرتِ اقدس مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری اعظمی قدس سرہ العزیز (از محمد اختر غفرلٗہ پرتاب گڑھی )سفرِ کراچی تا لاہور بغرض تبدیلِ آب و ہوا ۲۳؍اپریل ۱۹۶۳ء کو حضرت والا پھولپوری قدس سرّہ العزیزنے کراچی سے لاہور کا سفر اختیار فرمایا۔ حضرت والا کے خاص محب جناب غلام سرور صاحب لاہور سے کراچی تشریف لائے ہوئے تھے اور تقریباً ایک سال سے متعدد بار حضرت والا کو اپنے مکان پر لے جانے کے لیے بصد شوق درخواست کرچکے تھے،اس لیے حضرت والا نے غلام سرور صاحب ہی سے فرمایا کہ میں نے تمہارے یہاں دوتین ماہ کے لیے قیام کا ارادہ کرلیا ہے۔ بھائی غلام سرور صاحب کو حضرت والا کے اس ارادے سے جس درجے خوشی حاصل ہوئی اس کا تصوّر اُن کے دیرینہ جذبات وخواہش سے کیا جاسکتا ہے۔ حاصل یہ کہ حضرت والا قدس سرّہ العزیز مع حضرت والدۂ صاحبہ مدظلہا اپریل ۱۹۶۳ء کو جناب غلام سرور صاحب کے مکان پر لاہور میں قیام فرما ہوئے۔ ماشاء اللہ! لاہور کی آب و ہوا سے حضرت والا کی صحت روز بروز بہتر ہوتی گئی اور غلام سرور صاحب نے اپنی خدماتی سعی کو بامراد اور فائز المرام دیکھ کر خدا کا شکر ادا کیا۔ طالبین صادقین کی آمد و رفت ہونے لگی۔ مجلس میں علوم و معارف کا فیضان ہونے لگا۔ کراچی میں جو ضعف تھا وہ بالکلیہ قوت سے مبدّل ہوگیا۔ اواخر مئی ۱۹۶۳ء میں حضرت والا نے غلام سرور صاحب سے فرمایا کہ اب