معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ شعر و سخن کی طرف جب بھی میں نے توجہ کرنی چاہی تو حق تعالیٰ نے میری طبیعت کو روک دیا۔حضرتِ والا کےمبشراتِ منامیہ اور انعاماتِ ربّانیہ ۱) احقر سے ارشاد فرمایا کہ ایک بار جب میں’’شرح جامی‘‘ جون پور میں پڑھتا تھا تو خواب دیکھا کہ مجھ کو رمضان شاہ مجذوب پکڑنے کے لیے دوڑ رہے ہیں اور میں بھاگ رہا ہوں، بالآخر جب تھک کر کھڑا ہوگیا تو وہ مجذوب بھی کھڑے ہوگئے اور فرمایا کہ تو ظفر آباد کا قطب ہوگیا۔ ۲) ایک صبح کو احقر سے ارشاد فرمایا کہ آج خواب میں سیدنا حضرت سلیمان علیہ السلام کے ساتھ رات بھر سفر میں رہا۔حضرت سلیمان علیہ السلام کا لباس بالکل سفید تھا۔ ۳) ارشاد فرمایا کہ مجھ کو سیدنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت تقریباً بارہ مرتبہ ہوئی ہے، ایک دفعہ سیدنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!میں نے آپ کو خوب دیکھ لیا؟ ارشاد فرمایا کہ ہاں! تم نے ہمیں خوب دیکھ لیا۔ پھرعرض کیا:یارسول اللہ!آپ نے اس حدیث لَوْلَاکَ لَمَا خَلَقْتُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِیْنَ میںاَرْضِیْن پہلے فرمایا ہے یاسَمٰوٰت پہلے فرمایا ہے؟ ارشاد فرمایا کہ میں نے پہلے اَرْضِیْن فرمایا تھا،لیکن محدثین سے یہ لفظ مؤخر ہوگیا ہے۔ اس خواب سے بیدار ہونے کے بعد حضرت والا نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے تفسیر کے اندر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ زمین کا تودہ آسمان سے پہلے پیدا کیا گیا، مگر اس کو پھیلایا گیا بعد تخلیقِ آسمان کے۔ ۴) ارشاد فرمایا کہ ایک بار ہم اور خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ قنوج میں ذکر کررہے تھے۔تہجد کا وقت تھا، مسجد کی محراب میں حضرت مرشدی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ذکر فرمارہے تھے، اثنائے ذکر حضرت شاہ قطب المدار صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت ہوئی اور حضرت قطب المدار صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے میرے سر پر