معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
اصلاح کا آسان نسخہ مجوزہ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ یہ نظم حکیم الامت مولانا تھانوی نوّر اللہ مرقدہٗ کے وعظ ’’ملّتِ ابراہیم‘‘ صفحہ۴۸ کا چربہ ہے جو کئی مرتبہ طبع ہوچکا ہے، حضرت اقدس پھولپوی رحمۃ اللہ علیہ کو تھانہ بھون میں موصول ہوا، اسی وقت حضرت والا نے احقر کو حکم دیا کہ اسے نظم کرڈالو، حضرت والا نے اور دوسرے اکابرین نے اس نظم کو بہت پسند فرمایا ہے اس لیے ہدیۂ ناظرین ہے۔ (نظم کنندہ احقر اختر غفرلہ) مخاطب؎ ہے میرا وہ گم کردہ راہ جسے یاس نے کردیا ہو تباہ جسے آہ ہمت دوا کی نہ ہو سکت جس میں پرہیز کی بھی نہ ہو وہ مایوس بندہ یہ مژدہ سُنے بڑے عارفِ حق کا نسخہ سُنے وہ جو تھے مجدّد و غوثِ زماں وہ تھا نہ بھون کے حکیمِ زماں رہےعشقِ حق میں شب و روز مست ہمیشہ رہا نبضِ امّت پہ دست ہوا ہر گرفتارِ آزار سخت تری صحبتِ پاک سے نیک بخت ------------------------------