معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
عرضِ جامع حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ اپنے حالات قلم بند کرنے سے منع فرماتے تھے، لیکن چند مخصوص احباب نے جب یہ عرض کیا کہ اس وقت جو حالات قلم بند ہوں گے وہ حضرتِ والا کی تصدیق سے معتبر ہوں گے، اس لیے اس مصلحت کے پیشِ نظر حضرتِ والا نے اجازت عنایت فرمادی، لہٰذا احقر نے ان مختصر حالات کو قلم بند کرکے حسب اجازت حضرت مرشدی رحمۃ اللہ علیہ ’’معرفتِ الٰہیہ‘‘ میں شامل کردیا۔ احقر مرتب و راقم الحروف جملہ ناظرینِ کرام سے حسنِ خاتمہ اور مغفرتِ بے حساب اور جہنم سے نجات اور جنت میں دخول اوّل کی اپنے لیے اور والدین اور جملہ متعلقین، اہل وعیال کے لیے عاجزانہ اور مضطربانہ دعا کی درخواست کرتا ہے، اُمید ہے کہ ازراہِ ترحم اس درخواست کو نظر انداز نہ فرمایا جاوے گا۔ العارض محمد اخترعفااللہ عنہ ۴؍رمضان المبارک۱۳۹۶ھ