معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
پیاس کی طلب پانی کی طلب سے مقدم ہے تشنگاں گر آب جویند از جہاں آب ہم جوید بعَالم تشنگاں پیاسے اگر پانی کو طلب کرتے ہیں جہاں سے تو پانی بھی عالم میں پیاسوں کو ڈھونڈتا ہے پس تمہاری طرف سے حق تعالیٰ طلب دیکھ کر تمہیں اپنی طرف جذب فرمالیں گے۔ گفت پیغمبر کہ چوں کو بی درے عاقبت بینی ازاں درہم سرے پیغمبر علیہ السّلام نے فرمایا کہ جب تم کسی دروازے کو کھٹکھٹاؤ گے تو انجام کار کوئی سر اس دروازے سے ضرور نکلے گا۔ آگے دوسری مثال ارشاد فرماتے ہیں ؎ چوں ز چاہے می کنی ہر روز خاک عاقبت اندر رسی در آب خاک اگر کسی کنویں سے ہر روز تم مٹی نکالتے رہو گے تو ایک نہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ تمہارے ہاتھ اس آبِ پاک تک پہنچ جائیں گے ۔ آب کم جو تشنگی آور بدست تابجو شد آبت از بالا و پست پانی کم ڈھونڈو، پہلے پیاس یعنی سچی طلب دل میں پیدا کرو، تاکہ پیاس کے بعد جو پانی پیو تو وہ پانی سر سے پیر تک جوش میں آجائے ۔ گر تو طالب نیستی تو ہم بیَا تا طلب یابی ازیں یارِ وفا اگر تم میں پیاس موجود نہیں تو تم مایوس نہ ہو، کسی اللہ والے کے پاس آجاؤ تاکہ اس یارِ وفا سے تم کو طلب اور پیاس بھی عطا ہوجائے۔