معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
حضرت حاجی صاحب کے تین شعر حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ رُخ سے کاکل ہٹادیا کس نے رات کو دن بنا دیا کس نے حُسنِ لیلیٰ دکھا کے اے امداؔد مجھ کو مجنوں بنادیا کس نے اور فرماتے ہیں ؎ بس ہے اپنا ایک نالہ بھی اگر پہنچے وہاں گرچہ کرتے ہیں بہت سے نالہ و فریاد ہم حق تعالیٰ کی عظمت کا استحضار اللہ والوں کو مٹادیتا ہے۔حضرت ابوبکر صدیق کی فنائیت اور عبدیتِ کاملہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ’’ اگر تمہیں یہ دیکھنا منظور ہو کہ مُردہ زمین پر چل رہا ہے تو میرے ابوبکر صدیق کو دیکھو۔‘‘اللہ اکبر! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں حضرت صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ کے متعلق کس قدر بلند عبدیت کی خوش خبری فرمائی ہے،یعنی اللہ تعالیٰ کی عظمت کا کس درجے قوی استحضار حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نصیب تھا کہ جس نے اپنے آپ کو اپنی ہستی سے اس درجے بے خبر کردیا تھا، یعنی جس طرح مردہ بدستِ زندہ کا حال ہوتا ہے اسی طرح حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پرتفویض اور تسلیم کا حال غالب ہوکر مقام بن گیا تھا۔حضرت عزرائیلپر غلبۂ عظمتِ الٰہیہ کا اثر ’’ تفسیرِ خازن‘‘ میں لکھا ہے کہ حضرت عزرائیل علیہ السلام پر جب حق تعالیٰ