معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
شانٗہ کی عظمت و جلالت کا ظہور ہوتا ہے تو سکڑ کر مثل چڑیا گوریا ہوجاتے ہیں۔حضرت عائشہ صدیقہ کی ایک روایت حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: کَانَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحَدِّثُنَا وَنُحَدِّثُہٗ فَاِذَاحَضَرَتْہُ الصَّلٰوۃُ کَاَنَّہٗ لَمْ یَعْرِفْنَا وَلَمْ نَعْرِفْہُ؎ حصرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے باتیں کرتے، مگر جب نماز کا وقت آجاتا تو آپ کی یہ حالت ہوجاتی کہ گویا نہ آپ ہم کو پہچانتے ہیں اور نہ ہم آپ کو پہچانتے ہیں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ وَاِذَاسَمِعَ الْاَذَانَ کَاَنَّہٗ لَایَعْرِفُ اَحَدًا مِّنَ النَّاسِ؎ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب اذان سنتے تو آپ کی یہ حالت ہوجاتی کہ گویا آپ کسی کو بھی نہیں پہچانتے۔حضورﷺکےمخصوص اوقاتِ قرب حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر قرب کے بعض اوقات ایسے گزرتے تھے کہ آپ بجز ذاتِ حق کے کسی کو نہ پہچان سکتے تھے۔حضرت عائشہ صدیقہ کا واقعہ چناں چہ ایک بار حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، آپ اس وقت حق تعالیٰ کی معیت اور قرب کی تجلّیات میں محو ------------------------------