معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
پھر ان غذاؤں پر آفتاب اور ماہتاب کو کس نے مقرّر کیا ہے کہ وہ اپنی حرارت اور برودت کے ساتھ پودوں کی نشو و نما میں اوقاتِ مقررہ پر خدمات انجام دیتے رہتے ہیں۔مختلف السِمت ہواؤں میں توحید کی نشانی وہ کون ذات ہے جو پروا ہوا کو یک لخت پچھوا ہوا سے تبدیل کردیتی ہے؟ اتنے بڑے کرۂ ہوا کو یک لخت بدل کر شرقی کو غربی کردینا، جنو بی کو شمالی کردینا کس کا کام ہے؟ اور جب آندھی آجاتی ہے تو اس وقت کیسی بے بسی کا عالم ہوجاتا ہے، کوئی مخلوق اس کو روک نہیں سکتی۔ زمین میں بیجوں کو پھاڑ کر کون ان سے شگوفہ نکالتا ہے؟ فرماتے ہیں:فَالِقُ الۡحَبِّ وَ النَّوٰی؎ ہماری ذات ہے۔ علامہ اقبال مرحوم نے کیا خوب کہا ہے ؎ پالتا ہے بیج کو مٹی کی تاریکی میں کون کون دریاؤں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب کون لایا کھینچ کرپچھم سے باد ساز گار خاک یہ کس کی ہے کس کا ہے یہ نورِ آفتاب کس نے بھر دی موتیوں سے خوشۂگندم کی جیب موسموں کوکس نے سکھلائی ہے خوئے انقلاب حضرت سعدی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ ابر و باد و مہ و خورشید و فلک در کاند تا تو نانے بکف آری و بغفلت نخوری ہمہ از بہرِ تو سر گشتہ و فرمانبردار شرطِ انصاف نبا شد کہ تو فرماں نہ بری ------------------------------