معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
پیرانی صاحبہ مدظلہا کی عقیدت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کے تقریباً تمام افراد کو حضرت شاہ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت کرادیا۔ ایک دن کا واقعہ ہے کہ حضرت پیرانی صاحبہ مدظلہا کے چھوٹے نواسے حضرت والا کی خدمت میں بیعت ہونے کی غرض سے تشریف لائے، تو حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ ’’میرے عزیز! پہلے ہماری والدۂ محترمہ حضرت پیرانی صاحبہ مدظلہا سے میرےلیے بیعت کرنے کی اجازت لے آؤ،پھر اپنے بیعت کرنے کی اجازت حاصل کرو، اس وقت بیعت کروں گا ‘‘،پھر حضرت پیرانی صاحبہ مدظلہا نے جب اجازت مرحمت فرمائی تو بیعت فرمایا۔ اللہ اکبر! کیا ادب کا غلبہ تھا ؎ اے خدا جوئیم توفیقِ ادب واقعہ نمبر۵: ایک ایم۔اے جناب اشرف صاحب جو مضافاتِ لاہور میں عرصے سے تلاشِ راہ بر کے لیے بے چین تھے،ایک رات خواب دیکھا کہ حضرت مولانا تھانوی قدس سِرّہٗ فرماتے ہیں کہ جاؤ مولانا شاہ پھولپوریسے تعلق قائم کرو، اس وقت ان کا مقام سب سے اونچا ہے۔ اس خواب کو دیکھ کر وہ لاہور حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنا اصلاحی تعلق حضرت پھولپوری قدس سرہٗ سے قائم کرلیا۔ واقعہ نمبر۶: بعض وقت حضرت والا قدس سرہٗ نے وصال سے ایک ماہ قبل ایک دفعہ تقریباً دس بجے دن کو ارشاد فرمایا کہ دیکھو! وہ سامنے حضرت شاہ فتح قلندر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا مزار نظر آرہا ہے،ارشاد فرمایا اور تعجب سے فرمایا: ارے! تم نہیں دیکھتے ہو، وہ کیا سامنے نظر آرہا ہے اور ہاتھ سے اشارہ بھی کیا کہ وہ کیا ہے سامنے؟حالاں کہ قلندر پور ضلع اعظم گڑھ یوپی میں ہے۔ لطیفہ: ان ہی بزرگ حضرت شاہ فتح قلندر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اجازتِ بیعت ملنے سے پہلے بھی حضرت شاہ پھولپوری نے خواب میں دیکھا کہ قبر مبارک سے نکل کر باہر بیٹھے ہوئے ہیں اور حضرت والا کو بادامی رنگ کا کاغذ دیا، چند دن بعد حضرت حکیم الامت قدس سرہُ العزیز کا اسی بادامی رنگ کا اجازت نامہ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا تھا۔